چھترپتی سمبھاجی نگر: مرکزی وزیر امت شاہ کے ذریعے اے آئی ایم آئی ایم کو نظام کہکرنشانہ بنانے کے بعدتنظیم کے لوک سبھا ممبر امتیاز جلیل نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ نظام کی طرح برتاؤ کون کرتا ہے۔یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے امتیاز جلیل نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دفعہ 370 کی منسوخی کو کئی سال گزر چکے ہیں لیکن جموں و کشمیر میں ابھی تک اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔شاہ نے منگل کو یہاں ایک ریلی سے خطاب کیا، جس میں بظاہر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پورا مراٹھواڑہ خطہ نظام حکومت کے تحت تھا۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے مراٹھواڑہ کو نظام سے آزاد کرایا اور اب وقت آگیا ہے کہ سمبھاج نگر کو نئے نظام سے آزاد کرایا جائے۔شاہ کے تبصرے کے فوراً بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جلیل نے کہا، ’’لوگ جانتے ہیں کہ اب کون نظام جیسا سلوک کر رہا ہے۔امتیاز جلیل نے مزید کہا،نظام اب ختم ہو گئے… میں اس مٹی سے ہوں۔‘‘
رضاکار نظام حیدرآباد کی مسلح ملیشیا تھے۔ انہوں نے آزادی کے بعد ہندوستان کے ساتھ الحاق نہ کرنے کے نظام کے فیصلے کے خلاف کسانوں کی بغاوت کو بے دردی سے ختم کرنے کی کوشش کی۔حیدرآباد ریاست میں موجودہ تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹر کے کچھ حصے شامل تھے۔جلیل نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بارے میں بات کرنے پر شاہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔یہاں کے لوگوں کا آرٹیکل 370 سے کوئی لینا دینا نہیں ہے… منسوخی کے وقت کہا گیا تھا کہ کشمیر میں انتخابات ہوں گے۔ لیکن اب تین سال گزر چکے ہیں”امتیاز جلیل نے کہا۔جلیل نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اورنگ آباد سے، جسے اب چھترپتی سمبھاجی نگر کے نام سے جانا جاتا ہے، غیر منقسم شیو سینا کے چندرکانت کھرے کو شکست دی تھی، جنہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت حاصل تھی۔