• Home
پیر, فروری 23, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    تیجسوی یادو کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت

    لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرہ سے تیجسوی یادو ناراض

    42 اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس

    42 اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    لالو پرساد کی سزا کی معطلی کے خلاف درخواست پر اپریل سے سماعت

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز

    گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے8ہلاک

    کٹیہار کے کرسیلا میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس  حراست میں

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس حراست میں

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    6 سالہ بچی سے درندگی کے معاملہ میں 230 لوگوں پر ایف آئی آر

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس  باقاعدہ طور پر شروع

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس باقاعدہ طور پر شروع

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں مریضوں کی جانچ کا عمل مزید آسان اور محفوظ

نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ سنگین بیماریوں کی تشخیص اب بغیرسرجری ممکن ہوگی جس سے مریضوں کو وقت، خطرہ اور اخراجات سے کافی راحت ملے گی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 28, 2025
in قومی خبریں
0
دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں مریضوں کی جانچ کا عمل مزید آسان اور محفوظ

دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں مریضوں کی جانچ کا عمل مزید آسان، محفوظ اورجدید ہوگیا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ سنگین بیماریوں کی تشخیص اب بغیرسرجری ممکن ہوگی جس سے مریضوں کو وقت، خطرہ اور اخراجات سے کافی راحت ملے گی۔ یہ جدید طریقہ کار ٹیسٹ کے لیے مریض کے جسم سے ٹشو نکالنے کے لیے آپریشن کی ضرورت کو ختم کردے گا۔ اعلی درجے کی سی ٹی اسکین ٹیکنالوجی کے ذریعہ متعلقہ عضو میں انجیکشن لگا کر ٹشو یا سیال کا نمونہ لیا جائے گا۔ اس عمل سے بیماری کی تشخیص مزید بہترہوگی اورمریضوں کوغیر ضروری درد اورخطرے سے بھی بچایا جاسکے گا۔ اسپتال میں حال ہی میں دو نئی سی ٹی اسکین مشینیں نصب کی گئی ہیں، جن سے ٹیسٹ کی صلاحیت اور رفتار دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اسپتال کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اسکیم (سی ایس آر) کے نوڈل آفیسر پروفیسر ڈاکٹر نشیتھ کمار کے مطابق یہ نیا تشخیصی نظام پھیپھڑوں، جگر، گردے کے ٹیومر، سینے یا پیٹ کے اندر گہرائی میں موجود سوجن، ہڈیوں سے متعلق بیماریوں اور کینسر کی تشخیص میں انتہائی مفید ہے۔ سی ٹی اسکین کی واضح امیجنگ کے ذریعہ ڈاکٹر سوئی کو بلکل سہی جگہ تک پہنچاتے ہیں اور وہیں سے بہت چھوٹا نمونہ لے کر ٹیسٹ مکمل کرلیتے ہیں۔ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر امیتا ملک نے بتایا کہ پہلے اس طرح کے ٹیسٹ کے لیے کئی مریضوں کو آپریشن کے ذریعہ بائیوپسی سے گزرنا پڑتا تھا۔ یہ طریقہ کار نہ صرف مہنگا تھا بلکہ اس میں پیچیدگیاں اور زیادہ وقت لگنے کا خطرہ بھی رہتا تھا۔ سی ٹی اسکین گائیڈڈ سوئی ٹیسٹ سے یہ پریشانی کافی حد تک ختم ہوگئی ہے کیونکہ اس میں خطرات کم اور نتائج زیادہ قابل اعتماد ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر امیتا ملک نے بتایا کہ سی ٹی اسکین کے ذریعہ ہونے والا یہ ٹیسٹ مکمل طور پر مفت فراہم کیا جائے گا۔ اس سے خاص طور پر مالی مشکلات کے شکار مریضوں کو بڑی راحت ملے گی۔ اب انہیں سنگین بیماریوں کی تصدیق کے لیے نہ تو نجی اسپتالوں کا رُخ کرنے پڑے گا اور نہ ہی دوسرے شہروں میں بھٹکنا ہوگا۔ پروفیسر دھرمیندر کمار سنگھ کے مطابق پہلے صفدر جنگ اسپتال میں صرف ایک ہی سی ٹی اسکین مشین تھی، جس سے روزانہ تقریباً 150 مریضوں کی جانچ ہوپاتی تھی۔ مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر طویل انتظار کرنا پڑتا تھا۔ اب دو نئی مشینوں کے اضافے سے روزانہ سی ٹی اسکین جانچ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اسپتال انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس سہولت سے سنگین بیماریوں کا بروقت پتہ لگانا ممکن ہوگا اور مریضوں کو بہترعلاج مل سکے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گورداسپور میں ناکے پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کی پراسرار موت
قومی خبریں

گورداسپور میں ناکے پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کی پراسرار موت

by Qaumi Tanzeem
فروری 22, 2026
قومی خبریں

12 ویں جماعت کے پیپر میں اجتماعی نقل کی بڑی سازش کا پردہ فاش

by Qaumi Tanzeem
فروری 22, 2026
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان
قومی خبریں

چھتیس گڑھ میں حتمی ووٹر لسٹ جاری، 25 لاکھ لوگوں کے نام حذف

by Qaumi Tanzeem
فروری 21, 2026
روہت پوار نے وزیر برائے شہری ہوابازی کا استعفیٰ مانگا
قومی خبریں

روہت پوار نے وزیر برائے شہری ہوابازی کا استعفیٰ مانگا

by Qaumi Tanzeem
فروری 21, 2026
مدھیہ پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ میں مذہبی تقاریب کے دوران کشیدگی
قومی خبریں

مدھیہ پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ میں مذہبی تقاریب کے دوران کشیدگی

by Qaumi Tanzeem
فروری 20, 2026
اکیلی ماں کے بچے پروالد کی شناخت مسلط نہیں کی جاسکتی
قومی خبریں

اکیلی ماں کے بچے پروالد کی شناخت مسلط نہیں کی جاسکتی

by Qaumi Tanzeem
فروری 19, 2026
Next Post
اسلری سے بنا دلدل  معصوم بچوں کے لیے مصیبت بن گیا

اسلری سے بنا دلدل معصوم بچوں کے لیے مصیبت بن گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

گورداسپور میں ناکے پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کی پراسرار موت

گورداسپور میں ناکے پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کی پراسرار موت

15 گھنٹے ago

12 ویں جماعت کے پیپر میں اجتماعی نقل کی بڑی سازش کا پردہ فاش

16 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem