پیرس:پیرس اولمپک 2024 کا گزشتہ روز رنگارنگ افتتاح ہوا تھا، اور آج کئی مقابلے ایک ساتھ کھیلے جا رہے ہیں۔ 329 گولڈ میڈل والے اس ٹورنامنٹ میں آج کچھ مقابلوں کے نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں، یعنی تمغوں پر قبضہ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پیرس اولمپک 2024 میں سب سے پہلا تمغہ قزقستان کے نام رہا جس نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ مقابلے میں جرمنی کے ساتھ برانز میڈل (کانسہ کا تمغہ) کے لیے مقابلہ کیا اور جیت حاصل کیا۔ اگر طلائی تمغہ کی بات کی جائے تو، چین نے کوریا کو شکست دے کر پہلے طلائی تمغہ پر قبضہ کیا ہے۔ یعنی کوریا کو چاندی کا تمغہ یعنی سلور میڈل حاصل ہوا ہے۔
اگر ابھی تک کے میڈل ٹیلی کی بات کی جائے تو چین کے حصے میں 2 گولڈ میڈل، کوریا-امریکہ کے حصے میں 1-1 سلور میڈل اور برطانیہ-قزقستان کے حصے میں 1-1 برانز میڈل آ چکا ہے۔ چین کو شوٹنگ کے علاوہ ڈائیونگ میں طلائی تمغہ ملا ہے، جبکہ امریکہ کو ڈائیونگ میں چاندی کا تمغہ اور برطانیہ کو ڈائیونگ میں کانسے کا تمغہ حاصل ہوا ہے۔