نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو لوک سبھا میں کہا کہ جمہوریت کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور نئی پارلیمنٹ میں نئی روایات کا آغاز ہوا ہے۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب صدر پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت میں ہم سے خطاب کرنے آئیِں اور جس فخر اور احترام کے ساتھ انہوں نے سینگول اور پورے جلوس کی قیادت کی تو ہم سب نے ان کے پیھچے پیچھے چل رہے تھے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپوزیشن کی قرارداد کی تعریف کرتا ہوں۔ ان کی تقریر کے ایک ایک نکتہ سے میرا اور ملک کا یقین پختہ ہوگیا ہے کہ انہوں نے طویل عرصہ تک وہاں (اپوزیشن میں ) رہنے کا عزم کیا ہے۔انہوں نی کہا کہ آپ لوگ جس طرح ان دنوں محنت کررہے ہیں، میں یقنی طور پر مانتا ہوں کہ عوام آپ کو ضرور آشیرواد دیں گے اور آپ جس اونچائی پر ہیں، اس سے بھی زیادہ اونچائی پر پہنچیں گے اور اگلے الیکشن میں وزیٹرس گیلری میں نظر آئیں گے ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ اپوزیشن کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ملک کو ایک اچھی اپوزیشن کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگ (اپوزیشن) الیکشن لڑنے کی ہمت ہار چکے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ بہت سے لوگ سیٹیں بدلنے کی سوچ رہے ہیںاوربہت سے لوگ لوک سبھا کی بجائے اب راجیہ سبھا جانا چاہتے ہیں۔