• Home
منگل, جولائی 15, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    بہار میں قانون کا نہیں، مجرموں کا راج : تیجسوی یادو

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home کھیل

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کی 106 رنوں سے شاندار جیت

دونوں اننگ میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والےجسپریت بمراہ اس مقابلہ کے ہیرورہے

by Qaumi Tanzeem
فروری 5, 2024
in کھیل
0
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کی 106 رنوں سے شاندار جیت

وشاکھاٹنم:انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حالانکہ ڈبل سنچری میکر یشسوی جیسوال کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جنھوں نے پہلی اننگ میں شاندار 209 رن بنائے تھے، اور اسی سے ہندوستان کو انگلینڈ پر بڑی سبقت بنانے کا راستہ ہموار ہوا تھا۔آج وشاکھاپٹنم ٹیسٹ کا چوتھا دن تھا اور نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ شروعات ٹھیک ٹھاک ملی تھی کیونکہ نائٹ واچ مین ریحان احمد (23 رن) نے زیک کراؤلی کے ساتھ 45 رنوں کی شراکت داری کی، اور پھر کراؤلی نے اولی پوپ (23 رن) کے ساتھ 37 رنوں کی شراکت داری کی۔ لیکن ہر تھوڑے وقفہ پر وکٹ گرتے رہے جس نے انگلینڈ کو مشکل حالات میں ڈال دیا۔ جو روٹ میدان میں اترتے کے ساتھ ہی جارحانہ رنگ میں دکھائی دیے، اور نتیجہ یہ ہوا کہ 10 گیندوں میں ایک چھکا اور 2 چوکے کی مدد سے 16 رن بنا کر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آسان کیچ دے بیٹھے۔ انھیں روی چندرن اشون نے اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس وقت انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 154 رن ہو گیا تھا، یعنی ٹیم کو جیت کے لیے اب بھی 244 رنوں کی ضرورت تھی۔
یہاں پر کراؤلی اور جانی بیرسٹو سے اچھی شراکت داری کی امید تھی، لیکن کلدیپ یادو کی ایک بہترین گیند پر کراؤلی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا تھا جس پر روہت شرما نے ڈی آر ایس لے لیا اور گیند وکٹ پر لگتی ہوئی دکھائی دی۔ کراؤلی نے 73 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی اور بیرسٹو کے ساتھ 40 رنوں کی شراکت داری کی۔ پھر اس کے بعد ٹیم کو پویلین لوٹنے میں بہت زیادہ وقت نہیں لگا۔ بیرسٹو بھی جلد ہی 26 رن بنا کر بمراہ کا شکار ہو گئے۔ کپتان بین اسٹوکس بدقسمت رہے جو 11 رن بنا کر شریئس ایر کی ایک بہترین تھرو پر رَن آؤٹ ہو گئے۔ بین فوکس (36 رن) اور ٹام ہارٹلی (36 رن) نے کچھ حد تک مزاحمت ضرور کی، لیکن دونوں کو ہی بمراہ نے پویلین کا راستہ دکھا دیا۔ شعیب بشیر بغیر کوئی رن بنائے مکیش کمار کا شکار ہوئے۔ جیمس اینڈرسن 5 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پوری انگلش ٹیم 69.2 اوورس میں 292 رنوں پر سمٹ گئی اور ہندوستانی ٹیم کو 106 رنوں سے جیت حاصل ہو گئی۔ہندوستان کی طرف سے پہلی اننگ میں 6 وکٹ لینے والے جسپریت بمراہ نے دوسری اننگ میں بھی اپنا جلوہ برقرار رکھا۔ انھوں نے 17.2 اوورس میں ہی 46 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کر لیے۔ 3 وکٹ روی چندرن اشون کو بھی ملے جنھوں نے 18 اوورس میں 72 رن خرچ کیے۔ مکیش کمار (5 اوورس میں 26 رن)، کلدیپ یادو (15 اوورس میں 60 رن) اور اکشر پٹیل (14 اوورس میں 75 رن) کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج نےحیدرآباد میں ’جوہرفا‘ کے نام سے ریسٹورنٹ کھولا
کھیل

ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج نےحیدرآباد میں ’جوہرفا‘ کے نام سے ریسٹورنٹ کھولا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 1, 2025
گوتم گمبھیر کی والدہ کو  دل کا دورہ پڑا
کھیل

گوتم گمبھیر کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا

by Qaumi Tanzeem
جون 13, 2025
رنکو سنگھ اور پریا سروج  کی سگائی
کھیل

رنکو سنگھ اور پریا سروج کی سگائی

by Qaumi Tanzeem
جون 8, 2025
آسٹریلیائی بلے باز گلین میکسویل کا  یک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کھیل

آسٹریلیائی بلے باز گلین میکسویل کا یک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
جون 2, 2025
آئی پی ایل میں  کے کے آرپلے آف کی دوڑ سے باہر
کھیل

آئی پی ایل میں کے کے آرپلے آف کی دوڑ سے باہر

by Qaumi Tanzeem
مئی 18, 2025
مجھے نہیں ملتے ایک پوسٹ سے 11کروڑ روپے ۔وراٹ کوہلی
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
مئی 12, 2025
Next Post
ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے جاٹ طبقہ کی جانب سے احتجاج تیز کرنے کا منصوبہ

ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے جاٹ طبقہ کی جانب سے احتجاج تیز کرنے کا منصوبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ملک کی بگڑتی سماجی ، سیاسی اور معاشی صورت حال پر جماعت اسلامی ہندفکرمند

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

6 گھنٹے ago
این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem