• Home
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

اڈیشہ ٹرین حادثہ: 86 لاشوں کی اب تک نہیں ہو سکی شناخت، دعویدار ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا کر رہے انتظار

مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار جیسی ریاستوں کے کئی لوگ ایمس بھونیشور میں اپنے رشتہ داروں کے جسد خاکی کا انتظار کر رہے ہیں۔

by Qaumi Tanzeem
جون 8, 2023
in قومی خبریں
0
اڈیشہ ٹرین حادثہ: 86 لاشوں کی اب تک نہیں ہو سکی شناخت، دعویدار ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا کر رہے انتظار

اڈیشہ میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹریپل ٹرین ایکسیڈنٹ کے چھ دن بعد بھی کئی ایسی لاشیں ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کئی فیملی اپنے لاپتہ رشتہ داروں کی تلاش میں اسپتالوں اور مردہ خانوں کی خاک بھی چھان رہے ہیں۔ اس حادثہ میں اب تک 288 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے اور سینکڑوں زخمی افراد میں سے بیشتر کی اسپتال سے چھٹی ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ابھی 82 لاشیں ایسی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ ایک افسر نے جمعرات کو اس تعلق سے جانکاری دی اور ساتھ ہی بتایا کہ شناخت کی جا چکی لاشوں کو متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے بعد مہلوکین کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار جیسی ریاستوں کے کئی لوگ ایمس بھونیشور میں اپنے رشتہ داروں کے جسد خاکی کا انتظار کر رہے ہیں۔ کچھ لاشوں پر دعویٰ کرنے والا کوئی نہیں ہے، لیکن کچھ لاشیں ایسی ہیں جن پر ایک سے زیادہ لوگ دعویٰ کر رہے ہیں۔ لاشوں کی حالت بہت خراب ہونے کی وجہ سے اہل خانہ کو شناخت میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دعویدار ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جو اگلے دو سے تین دنوں میں آ جائے گی۔ مہلوکین اور دعویداروں کے ڈی این اے سیمپل کو کراس ویریفکیشن کے لیے ایمس نئی دہلی بھیجا گیا ہے۔ ایک افسر کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد لاشوں کو حقیقی دعویداروں کو سونپ دیا جائے گا۔

اس درمیان مغربی بنگال کے ایک شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے 22 سالہ بیٹے کی لاش بہار کے لوگوں کو سونپ دی گئی ہے۔ مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے سبکانت رائے صدمے میں ہیں کیونکہ ان کے بیٹے بپل رائے کی لاش بہار کی کوئی فیملی لے گئی ہے۔ رائے نے کہا کہ جب مجھے کورومنڈل ایکسپریس حادثہ کی خبر ملی تو میں اروناچل پردیش میں تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میرا بیٹا بھی اسی ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔ میں فوراً گھر واپس پہنچا اور ہمارے بی ڈی او سے گاڑی کا انتظام کرنے کی گزارش کی۔ انھوں نے گاڑی کا انتظام کیا اور میں بالاسور پہنچا۔‘‘ رائے کہتے ہیں کہ کافی تلاش کے بعد مہلوکین کی تصویروں کے درمیان ایک دیوار پر بپل کی تصویر لگی ہوئی ملی۔ بیٹے کی موت سے بے حال سبکانت نے جب اپنے بیٹے کی لاش ذمہ داران سے مانگی تو پتہ چلا کہ بہار کا کوئی شخص اس لاش کو لے گیا۔

سبکانت رائے کا کہنا ہے کہ ایمس بھونیشور پہنچنے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ میرے بیٹے کی لاش کوئی اور لے گیا ہے۔ افسران نے یہ بھی کہا کہ لاش جب بہار کی فیملی کو سونپی جا رہی تھی تو مہلوک کی عمر کو لے کر ان کے دعویٰ پر کچھ شبہات ہو رہے تھے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج
قومی خبریں

دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2026
مودی اور پیزشکیان کے درمیان دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں  دوسری ملاقات

برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات

ایس آئی آر کے دوران  حیدرآباد کی کئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس

ستمبر 11, 2026
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

سہارنپورمیں مسجد انہدام معاملہ میں مسجد کمیٹی کوعدالت سے راحت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2026
ہفتے میں 5 دن کام اور دو دن تعطیل کے مطالبہ کو لے کربینک ملازمین ہڑتال پر
قومی خبریں

ہفتے میں 5 دن کام ے مطالبہ کو لے کربینک ملازمین ہڑتال پر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2026
Next Post
پکاسو کی سابقہ شریک حیات اور فرانسیسی مصورہ جیلو کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج

دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج

5 گھنٹے ago
مودی اور پیزشکیان کے درمیان دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں  دوسری ملاقات

مودی اور پیزشکیان کے درمیان دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں دوسری ملاقات

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार