انقرہ: ترکیہ نے مسجد صوفیہ کا ویزٹ کرنے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ انہیں مسجد دیکھنے کیلئے25 یورو کا ٹکٹ خریدنا ہو گا۔ تاہم مقامی مسلمان نمازیوں کے لیے ایسی کسی شرط کو لاگو نہیں کیا گیا ہے۔ چھٹی صدی کی اس تاریخی یاد گار کو ترکیہ نے 2020 میں صوفیہ مسجد کے طور پر شناخت دی تھی۔ مسجد کی یہ تاریخی عمارت بازنطینی دور سے تعلق رکھتی ہے تب یہ ایک کیتھیڈرل تھی۔ اس لیے اسے مسجد بنانے پر کافی اعتراض بھی سامنے آئے۔بتایا گیا ہیکہ غیر ملکی سیاہ ٹکٹ لینے کے بعد مسلمان نمازیوں کو ڈسٹرب کیے بغیر ایک سرنگ نما راستے سے مسجد میں داخل ہوں گے ، جبکہ اس سے نماز کی ادائیگی میں کوئی خلل نہیں ہو گا۔ اعلان کے مطابق مسلمان مسجد صوفیہ کا برا درواز استعمال کریں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمدورفت کیلئے یہ بڑا دروازہ استعمال نہیں ہو گا۔