• Home
بدھ, اگست 27, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

    انتخاب سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اعلانات کا سلسلہ جاری

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    ووٹ چوری کا سلسلہ سالوں سے جاری : راہل گاندھی

    راہل گاندھی کی ماہی گیر اور مکھانا کسان سے ملے

    راہل گاندھی کی ماہی گیر اور مکھانا کسان سے ملے

    راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کا خانقاہ رحمانی کا دورہ

    راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کا خانقاہ رحمانی کا دورہ

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    ہمیں اپنی تنخواہ کب ملے گی؟

    راہل گاندھی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر لوگوں کے آئینی حقوق چھیننے کا الزام

    راہل گاندھی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر لوگوں کے آئینی حقوق چھیننے کا الزام

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘جاری

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘جاری

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج 65 لاکھ نام ویب سائٹ پر شائع

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

مدرسوں سے منسلک جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مدرسوں کو بند کرنے کی مہم مسلمانوں کو آئینی اختیار سے محروم کر دینے کی ایک بڑی سازش ہے

by Qaumi Tanzeem
اگست 27, 2025
in قومی خبریں
0
مدھیہ پردیش میں شیوپورضلع کے 56 مدارس کی منظوری رد

نئی دہلی: صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کی عرضی پر 21 اکتوبر 2024 کو سابق چیف جسٹس وی آئی چندرچوڑ کی سربراہی والی 3 رکنی بینچ نے مدارس اسلامیہ کے خلاف کسی بھی کارروائی پر اور ان تمام نوٹسوں روک لگا دی تھی جو مختلف ریاستوں، خاص پر اترپردیش اور اتراکھنڈ حکومت کے ذریعے مدارس کو جاری کئے گئے تھے۔ اس میں کہا گیا تھا کہ عدالت کی طرف سے مزید نوٹس جاری کئے جانے تک کی مدت کے دوران اس تعلق سے اگر کوئی نوٹس یا حکم نامہ مرکز یا ریاست کی طرف سے جاری ہوتا ہے تو اس پر بھی بدستور روک جاری رہے گی۔ اس کے باوجود اترپردیش، تریپورہ اور اتراکھنڈ وغیرہ میں مدارس کے خلاف ہونے والی غیر منصفانہ اور امتیازی کارروائی ہو رہی تھی، جس کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے 14 مئی 2025 کو جمعیۃ علماء ہند کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی، جس پر سماعت ہوئی۔ اپنی اس عرضی میں جمعیۃ علماء ہند نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ایکٹ 2016 میں رجسٹریشن کو لازمی قرار نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی غیر رجسٹرڈ شدہ مدرسوں کو غیر قانونی کہا گیا ہے۔ پٹیشن میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ حق تعلیم ترمیمی ایکٹ 2012 میں واضح طور پر مدرسوں، ویدک پاٹھ شالاؤں اور اس نوعیت کے دیگر تعلیمی اداروں کو اس قانون سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ عرضی میں سپریم کورٹ کے ایسے متعدد فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جن میں اقلیتوں کو اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور انہیں چلانے کے غیر محدود حق کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ریاست کی مداخلت سے تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتراکھنڈ میں صرف مدرسوں کو نشانہ بنانا غیر آئینی، امتیازی اور بدنیتی پر مبنی عمل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی والی بینچ نے آج سماعت کی اور مدرسوں کے خلاف کی جا رہی غیر آئینی کارروائی کے خلاف ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس گوہانتن نریندر اور جسٹس سبھاش اپادھیائے نے جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے پیش ہونے والے سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ سنجے ہیگڑے کی بحث کی سماعت کے بعد سرکار کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت سنجے ہیگڑے نے عدالت کو بتایا کہ ریاست میں دینی مدارس کو بغیر نوٹس دیے یکے بعد دیگرے بند کیا جا رہا ہے، جبکہ مدرسہ ایکٹ کے مطابق مدارس کا رجسٹریشن لازمی نہیں ہے۔ آئین ہند نے بھی اقلیتوں کو اپنے ادارے قائم کرنے کا حق دیا ہے۔

سرکاری وکیل نے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل عرضی پر اعتراض کیا اور کہا کہ اس معاملے میں جمعیتہ علماء ہند کو عرضی داخل کرنے کا قانونی حق نہیں ہے، کیونکہ جن مدارس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے وہ آج عدالت کے سامنے نہیں ہیں۔ سرکاری وکیل کے اعتراض پر چیف جسٹس نے سنجے ہیگڑے سے سوال کیا کہ عدالت ان کی عرضی پر کیوں سماعت کرے کیونکہ وہ بالراست متاثر نہیں ہیں۔ اس سوال پر سنجے ہیگڑے نے کہا کہ یہ معاملہ صرف مدارس کو بند کرنے کا نہیں ہے بلکہ جس طرح سے حکومت منمانی کارروائی کر رہی ہے، اس کے خلاف کوئی بھی عدالت سے رجوع ہو سکتا ہے۔ ہماری یہ درخواست ہے کہ عدالت حکومت کو منمانی کرنے سے روکے اور قانون کی پاسداری کرنے کا پابند بنائے۔ انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ریاست کی جانب سے مدارس کے خلاف کی جا رہی کارروائی اقلیتوں کو حاصل آئینی حقوق کے آرٹیکل 14، 15، 19، 25، 26 اور 30 کی خلاف ورزی ہے۔

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے ’جمعیۃ علماء کیوں؟‘ کے سوال پر کہا کہ مظلوموں کو انصاف دلانا اور انسانیت کی بنیاد پر بلاتفریق خدمت کرنا جمعیۃ علماء ہند کا مشن ہے۔ متاثرین کی درخواست پر ہی جمعیۃ علماء ہند نے عدالت کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ناواقف ہیں جبکہ تاریخ کی کتابوں میں درج ہے کہ انگریزوں کی غلامی سے ملک کو آزاد کرانے کی مہم علماء ہی نے شروع کی تھی۔ یہ علماء مدرسوں کے ہی پیداوار تھے۔ یہی نہیں، دارالعلوم دیوبند قائم ہی اسی لئے کیا گیا تھا تاکہ انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرنے اور ملک کو آزاد کرانے کے لئے مجاہد پیدا کئے جائیں۔ جو لوگ مدارس کے خلاف یہ سب کر رہے ہیں، وہ لوگ مدارس کے کردار سے نابلد ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کا تعلق مدارس اسلامیہ سے ہے، ہمارے سارے اکابر یہیں سے پڑھ کر باہر نکلے۔

درحقیقت جمعیۃ علماء ہند مدارس اسلامیہ کی آواز اور ان کا ذہن ہے۔ فرقہ پرست طاقتیں اس تاریخ سے نابلد ہیں، یہ مدارس کے علماء ہی ہیں جب پوری قوم سو رہی تھی، تو انہوں نے ملک کو غلامی سے آزاد کرانے کا صور پھونکاتھا ، مدارس اسلامیہ ہماری شہ رگ ہیں اور ایسا کر کے ہماری شہ رگ کو کاٹ دینے کی منصوبہ بند سازش ہو رہی ہے، غیر قانونی کہہ کر مدارس کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے فیصلہ کی توہین کے مترادف ہے۔ جمعیۃ علماء ہند اس سازش کے خلاف ایک بار پھر اپنی قانونی جدوجہد شروع کر چکی ہے، اس لئے کہ مدارس کی حفاظت دین کی حفاظت ہے، یہ مہم مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر ایک سنگین حملہ ہے، ہم جمہوریت، آئین کی بالادستی اور مدارس کے تحفظ کے لئے قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔(پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

آر ایس ایس کا ترانہ گانے کے لیے ڈی کے شیوکمار نےانڈیا بلاک سے معافی مانگی
قومی خبریں

آر ایس ایس کا ترانہ گانے کے لیے ڈی کے شیوکمار نےانڈیا بلاک سے معافی مانگی

by Qaumi Tanzeem
اگست 26, 2025
دہلی میٹرو کے کرایے میں  اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا-کانگریس
قومی خبریں

دہلی میٹرو کے کرایے میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا-کانگریس

by Qaumi Tanzeem
اگست 26, 2025
جموں و کشمیر میں  سرکاری محکموں میں ’یو ایس بی و پین ڈرائیو‘ کے استعمال پر پابندی
قومی خبریں

جموں و کشمیر میں سرکاری محکموں میں ’یو ایس بی و پین ڈرائیو‘ کے استعمال پر پابندی

by Qaumi Tanzeem
اگست 26, 2025
مودی کی حلف برداری میں سات ممالک کے رہنما ئوں کودعوت
قومی خبریں

مودی کی گریجویشن ڈگری سے متعلق جانکاری ظاہر نہیں کی جائے

by Qaumi Tanzeem
اگست 25, 2025
آسام حکومت لوگوں کو ووٹ دینے سے روکنےکی کوشاں
قومی خبریں

آسام حکومت لوگوں کو ووٹ دینے سے روکنےکی کوشاں

by Qaumi Tanzeem
اگست 24, 2025
ہندوستانی فضائیہ کو مزید طاقتور بنانے کی تیاری
قومی خبریں

ہندوستانی فضائیہ کو مزید طاقتور بنانے کی تیاری

by Qaumi Tanzeem
اگست 24, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مدھیہ پردیش میں شیوپورضلع کے 56 مدارس کی منظوری رد

مدرسوں سے منسلک جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری

9 منٹس ago
’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

16 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem