حیدرآباد: حیدرآبادی لڑکی نتیشاکنڈولہ لاس اینجلس، امریکہ میں جمعہ کی شب سے لاپتہ ہوگئی ہے۔یہ لڑکی جو لاس اینجلس کے ایلنڈیل میں مقیم تھی کو جمعہ کی شب آخری مرتبہ دیکھاگیاتب ہی سے وہ لاپتہ ہوگئی ہے۔اس کی گمشدگی پر فکرمند اس کے قریبی رشتہ داروں نے اس کا پتہ چلانے کے لئے بیشتر سوشیل میڈیا گروپس میں اس کی گمشدگی کی اطلاع دیتے ہوئے اس کو تلاش کرنے میں مدد کرنے کی خواہش کی۔