نئی دہلی : پاکستانی تیز گیند باز شاہین آفریدی نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے ایک ہفتے بعد خاموشی توڑی ہے۔ آفریدی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے 29 سیکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے صبر کا امتحان نہ لینے کی بات کہی ہے۔ شاہین کی اس پوسٹ کے بعد پاکستان میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے پی سی بی نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھین کر بابر اعظم کو دیدی تھی۔ آفریدی کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ایک ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی کھیل سکی، جس میں اس کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔