• Home
ہفتہ, نومبر 7, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مدارس سے متعلق تسلیمہ نسرین کے بیان پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا سخت احتجاج

بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے بیانات کا نوٹس لے کر مناسب کارروائی کرے

by Qaumi Tanzeem
اگست 5, 2026
in قومی خبریں
0
یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ کا بیان ناقابل قبول ۔مسلم پرسنل لا بورڈ

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کے مدارس اور یکساں سول کوڈ (یو سی سی) سے متعلق حالیہ بیانات پر سخت اعتراض کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیز، گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ بورڈ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور ایسے بیانات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے جاری بیان میں کہا کہ اسلامی تعلیمی اداروں، یعنی مدارس، پر انتہا پسندی پھیلانے یا شدت پسند تیار کرنے جیسے الزامات سراسر بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور ناقابل قبول ہیں۔ ان کے مطابق ایسے بیانات نہ صرف ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہندوستان میں پناہ لے کر رہنے والی ایک غیر ملکی شہری ملک کے مذہبی، آئینی اور سماجی معاملات پر اشتعال انگیز تبصرے کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کو مذہبی اداروں کو بدنام کرنے، نفرت انگیز ماحول پیدا کرنے یا ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر الیاس نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو قانون کی حدود میں رہنے کا پابند بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے بیانات کی تکرار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں ضروری قانونی اور انتظامی اقدامات پر غور کرنا چاہیے۔

بورڈ نے تسلیمہ نسرین کے بنگلہ دیش سے متعلق تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ڈاکٹر الیاس کے مطابق ان کے بیانات ہندوستان کی متوازن خارجہ پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے اور ان سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اس پہلو کا بھی جائزہ لینے کی اپیل کی۔

بیان میں کہا گیا کہ مدارس کو بدنام کرنے کی مہم نئی نہیں ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اس نوعیت کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں، تاہم آج تک ان کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ بورڈ کا دعویٰ ہے کہ ملک کی کسی بھی تفتیشی یا سکیورٹی ایجنسی نے اب تک مدارس کے خلاف ایسے الزامات کی تصدیق نہیں کی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

دیوالی اور چھٹھ پر ریلوے کا بڑا انتظام، 18 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 7, 2026
دہلی فساد: آتش زنی اور لوٹ مار کے 6 ملزمان عدالت سے بری
قومی خبریں

دہلی فسادات: 6 مسلم ملزمان تمام الزامات سے بری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 7, 2026
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کا نتیجہ برآمد، نعمان اشرف صدر ، نشرہ نعیم بنیں پہلی خاتون نائب صدر منتخب

نومبر 6, 2026
کریٹ سومیا 5 سالوں میں 2.20 لاکھ مسلم بچوں کی پیدائش پر فکر مند

اتراکھنڈ میں لاپتا افراد کی تلاش، اب تک 4 لاشیں برآمد، دو خواتین کی شناخت

نومبر 5, 2026
ہند نژاد امیدوار پیا ڈنڈیا اور سہاس سبرامنیم نے امریکی انتخاب میں لہرایا کامیابی کا پرچم
قومی خبریں

ہند نژاد امیدوار پیا ڈنڈیا اور سہاس سبرامنیم نے امریکی انتخاب میں لہرایا کامیابی کا پرچم

by Qaumi Tanzeem
نومبر 4, 2026
Next Post
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

دہلی میں انتخابی فہرستوں کے ایس آئی آر کی تاریخوں میں توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی

دیوالی اور چھٹھ پر ریلوے کا بڑا انتظام، 18 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

13 گھنٹے ago
دہلی فساد: آتش زنی اور لوٹ مار کے 6 ملزمان عدالت سے بری

دہلی فسادات: 6 مسلم ملزمان تمام الزامات سے بری

14 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार