• Home
ہفتہ, نومبر 8, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    زیادہ ووٹنگ اقتدار کی تبدیلی کا مظہر : کانگریس

    زیادہ ووٹنگ اقتدار کی تبدیلی کا مظہر : کانگریس

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں’نالندہ یونیورسٹی‘ جیسی یونیورسٹی کھولنے کاراہل کا وعدہ

    پہلے مرحلے میں 64.46 فیصد ووٹنگ درج

    پہلے مرحلے میں 64.46 فیصد ووٹنگ درج

    جس بہار نے گاندھی جی کو راستہ دکھایا، این ڈی اے حکومت نے اسی کو نظر انداز کرد یا

    جس بہار نے گاندھی جی کو راستہ دکھایا، این ڈی اے حکومت نے اسی کو نظر انداز کرد یا

    لالو پرسادنےعوام سے تبدیلی کے لیے ووٹ کرنے کی پرزور اپیل کی

    لالو پرسادنےعوام سے تبدیلی کے لیے ووٹ کرنے کی پرزور اپیل کی

    اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ووٹنگ جاری

    اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ووٹنگ جاری

    مودی کو اگر پرینکا ٹکر دیتی ہیں تو و انتخاب جیت جائیں گی۔راؤت

    بدعنوانی اور ووٹ چوری سے جمہوریت کمزور ہوئی- پرینکا گاندھی

    سنتوش سہنی نے  گورابورام اسمبلی سیٹ سےامیدواری واپس لی

    سنتوش سہنی نے گورابورام اسمبلی سیٹ سےامیدواری واپس لی

    اسمبلی انتخابات کے رجحانات : صرف تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت حاصل

    اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم ختم

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home اتر پردیش

میرٹھ میں بلڈوزر کارروائی – سینٹرل مارکیٹ واقع غیر قانونی کمپلیکس مسمار

کارروائی کے دوران دکانداروں نے حکومت اور بی جے پی پر برہمی کا کا اظہار کیا، جبکہ ان کے اہل خانہ روتے دکھائی دیے

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 26, 2025
in اتر پردیش
0
میرٹھ میں  بلڈوزر کارروائی –  سینٹرل مارکیٹ واقع  غیر قانونی کمپلیکس مسمار

میرٹھ کے شاستری نگر علاقے میں واقع سینٹرل مارکیٹ میں ہفتہ کے روز سپریم کورٹ کے حکم پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔ یہ کارروائی آواس وکاس پریشد کی جانب سے کی گئی، جس کے دوران غیر قانونی قرار دیے گئے ایک بڑے تجارتی کمپلیکس کو مسمار کر دیا گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھاری فورس کے ساتھ موقع پر موجود رہے۔ کارروائی دیکھنے کے لیے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ بہت سے لوگ ویڈیوز بناتے رہے جبکہ دکانداروں کے اہل خانہ چیختے، بلکتے اور انصاف کی دہائی دیتے نظر آئے۔

سپریم کورٹ میں اس معاملے کی اگلی سماعت 27 اکتوبر کو ہونی ہے، جبکہ آواس وکاس نے حکم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے عمارت گرانی شروع کر دی۔ کئی دکانداروں نے الزام لگایا کہ انہیں اپنی بات رکھنے یا ریگولرائزیشن (کمپاؤنڈنگ) کے لیے مناسب موقع نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ کمپلیکس غیر قانونی تھا تو اتنے برسوں تک انتظامیہ خاموش کیوں رہی؟

کاروباریوں کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ یہ کمپلیکس تقریباً 35 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا اور انہوں نے ایک سال قبل یہاں دکان خریدی تھی۔ ان کے مطابق، پچھلے ایک سال سے وہ مسلسل حکومتی دفاتر کے چکر لگا رہے تھے تاکہ دکانوں کے لیے قانونی منظوری حاصل کی جا سکے مگر کسی نے ان کی بات نہیں سنی۔ ایک متاثرہ خاندان نے روتے ہوئے کہا، ’’ہم نے ہمیشہ بی جے پی کو ووٹ دیا، مگر آج ہماری اپنی ہی حکومت ہم پر ظلم کر رہی ہے۔ اگر ہماری دکانیں توڑنی ہی ہیں تو ہمیں بھی انہی کے نیچے دفن کر دو۔ جب روزگار ہی چھن گیا تو جینے کا کیا مطلب؟‘‘

متاثرین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب یہ کمپلیکس بن رہا تھا تو حکام کہاں تھے؟ انہوں نے بتایا کہ تمام دکانوں کے پاس بجلی، پانی، پراپرٹی ٹیکس اور جی ایس ٹی کے دستاویزات موجود ہیں، جن میں انہیں کاروباری یونٹ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ اگر زمین واقعی رہائشی تھی، تو یہ تمام سرکاری منظوری کیسے مل گئیں؟

واقعہ کے بعد علاقے میں غم و غصے کا ماحول ہے۔ کئی تاجروں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کی اگلی سماعت میں اپنی بات رکھنے کے لیے قانونی مدد حاصل کر رہے ہیں۔ اس دوران انتظامیہ نے علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس فورس کو متحرک رکھا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بیوی پر شوہر کو نشے کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینکنے کا الزام
اتر پردیش

بیوی پر شوہر کو نشے کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینکنے کا الزام

by Qaumi Tanzeem
نومبر 8, 2025
مرزا پور میں اندوہناک  حادثہ
اتر پردیش

مرزا پور میں اندوہناک حادثہ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 5, 2025
نوکری کا جھانسہ دیکر ٹھگے جانے کے بعد 21 سالہ خاتون کی خود کشی
اتر پردیش

نوکری کا جھانسہ دیکر ٹھگے جانے کے بعد 21 سالہ خاتون کی خود کشی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 2, 2025
اعظم خان کے پوسٹر پر سیاہی پوتنے پر  شیو سینا لیڈروں کے خلاف مقدمہ
اتر پردیش

اعظم خان کے پوسٹر پر سیاہی پوتنے پر  شیو سینا لیڈروں کے خلاف مقدمہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 25, 2025
سماجوادی پارٹی لیڈر حاجی عرفان سولنکی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت
اتر پردیش

سماجوادی پارٹی لیڈر حاجی عرفان سولنکی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2025
سختی اور ڈانٹ سے ناراض شاگرد نے  امام کی بیوی اور بیٹیوں کو مار ڈالا
اتر پردیش

سختی اور ڈانٹ سے ناراض شاگرد نے امام کی بیوی اور بیٹیوں کو مار ڈالا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2025
Next Post
ریزرویشن پر پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک سے سپریم کورٹ کا انکار

آوارہ کتوں کو پکڑ کر ان کی نس بندی اور ویکسینیشن کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بیوی پر شوہر کو نشے کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینکنے کا الزام

بیوی پر شوہر کو نشے کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینکنے کا الزام

1 منٹ ago
عالمی سطح پرسونے کے نرخ میں گراوٹ جاری

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

17 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem