نئی دہلی: دہلی کے شاہین باغ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ نے عمارت کا ایک بڑا حصہ جلا کر خاک کردیا جبکہ واقعے کے دوران تین سے چار کاریں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کی تفصیلات والی کال صبح 4 بجے کی گئی تھی۔ جس کے بعد فائر ٹینڈر حکام کو اطلاع دی گئی۔
آگ پر قابو پانے کے لیے کل آٹھ فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔ عمارت گراؤنڈ کے علاوہ چار منزلوں پر مشتمل ہے جس میں اسٹیلٹ پارکنگ بھی ہے۔ تاہم پولیس نے تصدیق کی کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔