• Home
جمعرات, جنوری 29, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

منی پور تشدد کودو سال مکمل

نسلی خطوط پر بٹی ہوئی ریاست میں تشدد رکنے کے باوجود خوف اور بے یقینی کی فضا اب بھی باقی

by Qaumi Tanzeem
مئی 3, 2025
in قومی خبریں
0
منی پور  تشدد کودو سال مکمل

امپھال :منی پور میں جاری تشدد کو دو سال مکمل ہو چکے مگر ریاست آج بھی بے یقینی کے اندھیرے میں ڈوبی نظر آتی ہے۔ خیال رہے کہ منی پور میں تشدد کی شروعات 3 مئی 2023 کو شروع ہوئی تھی اور اس کی برسی کے موقع پر جہاں کوکی-زومی گروہ ریاست میں سیپریشن ڈے یعنی یومِ علیحدگی کا اہتمام کر رہا ہے، وہیں میتئی گروپ کی تنظیم رابطہ کمیٹی برائے اتحاد منی پور (کوکومی) امپھال میں ایک بڑے عوامی اجتماع کے ذریعے مرکز سے اپنی اجتماعی تشویشات کے اظہار کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تشدد کی اس دو سالہ مدت میں اب تک 250 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ نسلی خطوط پر بٹی ہوئی اس ریاست میں تشدد رکنے کے باوجود خوف اور بے یقینی کی فضا اب بھی باقی ہے۔ آخری بار دونوں کمیونٹی کے درمیان شدید جھڑپیں نومبر 2024 میں ہوئی تھیں، جب کہ فروری 2025 میں وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے استعفے اور صدر راج کے نفاذ کو ایک اہم سیاسی موڑ سمجھا گیا۔ تاہم زمینی سطح پر ’معمول‘ کی واپسی ابھی بہت دور ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، کانگ پوکپی ضلع کے ایک ریلیف کیمپ میں رہنے والی 55 سالہ کمواہ نے بتایا، ’’ہمیں دو ہفتے میں ایک بار راشن ملتا ہے اور دو سال میں صرف تین مرتبہ فی فرد ایک ہزار روپے دیے گئے۔ گھر، ذریعہ معاش اور مستقبل، سب کچھ چھن چکا ہے۔‘‘

اسی کیمپ کی ایک اور خاتون، 60 سالہ ہیکھول کہتی ہیں، ’’اگر واپس جانا ممکن نہیں تو ہمیں مستقل بستی ہی دے دی جائے، جہاں کم از کم ذاتی مکان میں سانس تو لے سکیں۔‘‘انتظامیہ کے مطابق پچھلے تین ماہ میں چند مثبت اقدامات ضرور ہوئے ہیں، جیسے کچھ افراد کی جزوی طور پر پرانی بستیوں میں واپسی۔ ایک افسر نے بتایا، ’’چند سرحدی علاقوں میں واپسی کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جہاں سیکورٹی فراہم کی جا سکے۔ کچھ میتئی خاندانوں کو خاموشی سے ان کے پرانے گھروں میں بسایا گیا ہے لیکن ان کی سلامتی کی خاطر ان کی واپسی کو عام نہیں کیا گیا۔‘‘

ریاست میں جاری گروہی کشیدگی اب واضح طور پر مستقل تقسیم کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ کوکی-زومی گروہ جہاں الگ ریاست یا مرکز کے زیرانتظام علاقہ (یونین ٹیریٹری) کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہیں میتئی گروپ ریاست کے اتحاد کی وکالت کرتے نظر آتے ہیں۔مرکزی حکومت کی طرف سے شمال مشرقی امور کے مشیر اے کے مشرا کی سربراہی میں حال ہی میں دہلی میں دونوں کمیونٹی کے سماجی نمائندوں کی ملاقات ضرور ہوئی، مگر کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ایک سکیورٹی افسر کے مطابق، ’’ظاہری سکون کے باوجود صورتحال اندر سے اب بھی نازک اور غیر مستحکم ہے۔ اصل حل صرف جامع سیاسی مکالمے سے ہی نکلے گا۔‘‘دو سال مکمل ہونے کے باوجود منی پور میں نسلی اور سماجی تقسیم جوں کی توں برقرار ہے۔ ریلیف کیمپوں میں بسنے والے ہزاروں افراد کے لیے ہر دن بے گھر ہونے کا ایک اور کٹھن باب ہے، جب کہ ریاست میں پائیدار امن کا خواب اب بھی ادھورا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

نیٹ-یو جی امتحان میں بے ضابطگی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

یو جی سی کے نئے ضوابط پر سپریم کورٹ کی روک

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2026
ایئر انڈیاسے 180ملازمین برطرف
قومی خبریں

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد بھرنے لگا پرواز

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
اخلاقیات پر مبنی تعلیم پرضروری ۔صدر جمہوریہ
قومی خبریں

صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
مہاراشٹر کی سیاست میں پھر ہلچل , اجیت پوار این سی پی سے بغاوت کر کے اپنے حامیوں کے ساتھ شندے حکومت میں شامل
قومی خبریں

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے سربراہ اجیت پوار طیارہ حادثہ میں ہلاک

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
آئندہ سال سے ایک سالہ پی جی کورسز کے نفاذ کا اعلان
قومی خبریں

یو جی سی کے نئے ضوابط کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 27, 2026
کرنل صوفیہ قریشی کو وششٹ سیوا میڈال دینے کا اعلان
قومی خبریں

کرنل صوفیہ قریشی کو وششٹ سیوا میڈال دینے کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
جنوری 26, 2026
Next Post
گوا کے شیرگاؤں مندر میں بھگدڑ، 7 افراد ہلاک

گوا کے شیرگاؤں مندر میں بھگدڑ، 7 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

نیٹ-یو جی امتحان میں بے ضابطگی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

یو جی سی کے نئے ضوابط پر سپریم کورٹ کی روک

14 منٹس ago
ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

20 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem