• Home
ہفتہ, دسمبر 20, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

سنہری باغ مسجد کے معاملے میں جماعت اسلامی ہند نے عدلیہ سے رجوع کیا

تنظیم کی جانب سے اس تاریخی اور مذہبی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی گزارش

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 29, 2023
in قومی خبریں
0
سنہری باغ مسجد کے معاملے میں جماعت اسلامی ہند نے عدلیہ سے رجوع کیا

نئی دہلی: نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ذریعہ جاری ایک عوامی نوٹس نے پوری ملت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ’این ڈی ایم سی‘ کو دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں سنہری باغ چوراہے کے آس پاس ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے سنہری مسجد (درجہ تین، ہیریٹیج بلڈنگ) کوہٹانے کی درخواست کی گئی ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ”این ڈی ایم سی‘ یونیفائڈ بلڈنگ بائیلاز 2016 کے تحت اس مسجد کو منہدم کرنے پر غور کرنے کی بات کررہی ہے۔جماعت اسلامی ہند کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ ایسی شاندارتاریخی وراثت کے سلسلے میں ہونے والی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ مذکورہ امور کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند نے عدالت سےبھی رجوع کیا ہے جس میں اس تاریخی اور مذہبی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی گزارش کی گئی ہے“ یہ اطلاع نائب امیر جماعت اسلامی ہند ملک معتصم خاں نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں دی۔’ این ڈی ایم سی‘ کی کارروائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”یہ مسجد تاریخی وثقافتی حیثیت کی حامل اور دہلی کی 141 تاریخی مقامات کی فہرست میں شامل ہے اوراسے ایک مذہبی حیثیت بھی حاصل ہے۔ اس وقت کے جامع مسجد کے امام (موجودہ امام کے دادا) کا مسلمانان ہند کی جانب سے وقت کے وزیر اعظم نہرو کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں مسجد کے تحفظ کی ضمانت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ بھی مسجد کی حفاظت کے سلسلے میں بعض دیگر معاہدے بھی موجود ہیں۔ نیز اس مسجد کے تعلق سے 18 دسمبر 2023 کو دلی ہائی کورٹ کا ایک فیصلہ آیا تھاجس میں یقین دہانی کرائی گئی کہ اس مسجد کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ عدالت کی اس یقین دہانی کے باوجود اس کو توڑنے کے لئے عوامی رائے طلب کرنا غیر آئینی ہے۔ پھر یہ کہ اس مسجد کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر التوا ہے۔ لہٰذا حتمی فیصلہ آجانے تک ’این ڈی ایم سی‘ کو مسجد کے تعلق سے اپنی باتیں عدالت میں کہنی چاہئے، نہ کہ عوام سے رائے طلب کی جائے۔ اس سے عوام میں اضطرابی کیفیت پید ا ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ کونسل کا یہ عمل ’پلیس آف ورشپ ایکٹ 1991‘ کے بھی خلاف ہے جس میں تمام عبادت گاہوں کو 1947 کی ہیئت پر برقرار رکھنے کی ضمانت دی گئی ہے۔ ان تمام حقائق کو نظر انداز کرکے ’این ڈی ایم سی‘ نے جو عوامی رائے طلب کی ہے، جماعت اسے غیر آئینی سمجھتی ہے اوراسی وجہ سے اس نے عدالت کا دروازہ کھٹ کھٹاکر یہ درخواست کی ہے کہ وہ ’این ڈی ایم سی‘ کو مسجد کے خلاف کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہنے کی ہدایت دے“۔ جناب معتصم خاں نے کہا کہ”مسجد سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل پر ’این ڈی ایم سی‘ کو عوام کی رائے لینے کے بجائے ماہرین سے صلاح و مشورہ لے کر متبادل حل کے امکانات پر غور کرنا چاہئے۔ مثال کے طور پر زیر زمین ٹنل یا ہیڈ فلائی اوور بناکر اس مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ جہاں تک ٹریفک کا معاملہ ہے تو دہلی میں ہر روز کسی نہ کسی مذہبی، ثقافتی، تعلیمی، سیاسی اور کاروباری تقریبات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے، تو کیا ان تمام سرگرمیوں کو ختم کردیا جائے؟ دنیا کا کوئی بھی ملک ٹریفک اور گاڑیوں کی آمدو رفت میں بہتری لانے کے لئے اپنے ورثے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرتا۔ کیونکہ تاریخی وراثتیں قیمتی سرمایا ہوتی ہیں“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”جماعت اسلامی ہند کا ماننا ہے کہ سنہری مسجد، دہلی وقف بورڈ کی نگرانی اور اس کی تولیت میں ہے اور اس کی زمین پر ’این ڈی ایم سی‘ کا دعویٰ جو کہ عدالت میں زیر التوا ہے، غلط ہے۔ میڈیا رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ’این ڈی ایم سی‘ نے جو عوام سے رائے طلب کی ہے، اس سلسلے میں لوگوں کی اکثریت نے مسجد کو منہدم کرنے کی مخالفت کی ہے۔ کسی تاریخی نشانی کو مٹانا افسوسناک ہے۔ اگر ہماری حکومت انصاف اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے تو اسے ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہئے جو آئینی، تاریخی اور ثقافتی شبیہ کو خراب کرے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی
قومی خبریں

وزیراعلیٰ کی براہ راست مداخلت سےحجاب تنازعہ اب تک حل ہو جانا چاہئے تھا-مایاوتی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 20, 2025
پائلٹ نے 7 سالہ بیٹی کے سامنے مسافر کو بنایا تشدد کا نشانہ
قومی خبریں

پائلٹ نے 7 سالہ بیٹی کے سامنے مسافر کو بنایا تشدد کا نشانہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 20, 2025
کھڑگے نے اجمیر شریف درگاہ کے لیے روانہ کی چادر
قومی خبریں

کھڑگے نے اجمیر شریف درگاہ کے لیے روانہ کی چادر

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 20, 2025
منریگا کے خاتمے کے خلاف عالمی ماہرینِ معیشت متحد
قومی خبریں

منریگا کے خاتمے کے خلاف عالمی ماہرینِ معیشت متحد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 19, 2025
’ وی بی- جی آر اے ایم جی‘ بل  راجیہ سبھا میں پاس
قومی خبریں

’ وی بی- جی آر اے ایم جی‘ بل راجیہ سبھا میں پاس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 19, 2025
کانگریس کا انتخابی دستاویز تمام طبقات کے لیے انصاف کا ضامن۔چدمبرم
قومی خبریں

گاندھی جی کا دوسری بار قتل: پی چدمبرم

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2025
Next Post
شہری ہوابازی کے ’ایف ڈی ٹی ایل‘ اصول سےمسافر مصیبت میں پھنسے

شہری ہوابازی کے ’ایف ڈی ٹی ایل‘ اصول سےمسافر مصیبت میں پھنسے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

1 گھنٹہ ago
مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

وزیراعلیٰ کی براہ راست مداخلت سےحجاب تنازعہ اب تک حل ہو جانا چاہئے تھا-مایاوتی

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem