• Home
ہفتہ, اگست 2, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ہمارانام ووٹر لسٹ سے غائب ہے: تیجسوی یادو

    راجستھان میں 68.24فیصدپولنگ

    ایس آئی آر کے بعد گیا ضلع میں سب سے زیادہ 2.45 لاکھ ووٹرس کے نام حذف

    ایس آئی آرکے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ

    ایس آئی آرکے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ

    رکن اسمبلی کی بدسلوکی کے خلاف پٹنہ ایمس میں ڈاکٹروں کا احتجاج

    رکن اسمبلی کی بدسلوکی کے خلاف پٹنہ ایمس میں ڈاکٹروں کا احتجاج

    اسمبلی انتخاب سے پہلے  نتیش کا ایک اور اعلان -آشا  اور ممتا کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ

    اسمبلی انتخاب سے پہلے نتیش کا ایک اور اعلان -آشا اور ممتا کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ

    50 ہزار کا انعامی بدمعاش ڈبلیو یادو یوپی میں انکاؤنٹر میں ہلاک

    50 ہزار کا انعامی بدمعاش ڈبلیو یادو یوپی میں انکاؤنٹر میں ہلاک

    بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب

    ریاست میں ایس آئی آر کا پہلا مرحلہ مکمل

    سب کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی 2024 میں ختم ہو جائے گی۔تیج پرتاپ یادو

    تیج پرتاپ یادو کا ’مہوا‘ سے بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنے کا اعلان

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    بہار میں صفائی ملازمین کے لیے کمیشن کی تشکیل کا اعلان

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

ایس آئی آر اور بنگالی بولنے والوں کے خلاف کاروائیوں پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

ماہانہ پریس کانفرنس میں جماعت کی سینئر قیادت نےمالیگاؤں بم دھماکہ فیصلے کے تناظر میں تحقیقاتی ایجنسیوں کی کارکردگی پر بھی اٹھائے سوال

by Qaumi Tanzeem
اگست 2, 2025
in قومی خبریں
0
ایس آئی آر اور بنگالی بولنے والوں کے خلاف کاروائیوں پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والی ماہانہ پریس کانفرنس میں جماعت کی سینئر قیادت نے تین اہم قومی ایشوز پر اظہار خیال کیا۔ بہار میں انتخابی فہرستوں کا متنازعہ "اسپیشل انٹینسیو ریویژن” (SIR)، مختلف ریاستوں میں بنگالی زبان بولنے والوں کو ہراساں کئے جانے کا معاملہ اور حالیہ مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمے کے فیصلے پر اپنے موقف کا اظہار کیا ۔
میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے بہار میں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کے تحت جاری SIR عمل پر سخت تنقید کی اور اسے ’چور دروازے سے این آر سی نافذ کرنے کی کوشش‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اس پورے عمل میں تقریباً 2.93 کروڑ رائے دہندگان سے ان کی پیدائش اور والدین کی شہریت سے متعلق دستاویزات طلب کئے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اس عمل نے غریب، اقلیتی اور پناہ گزیں آبادیوں خاص طور پر سیمانچل جیسے پس ماندہ علاقوں کے رہنے والے افراد کو سنگین مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف انتخابی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے بلکہ سپریم کورٹ کی ان ہدایات کو بھی نظر انداز کرتا ہے جس میں شناختی دستاویزات کی فہرست کا دائرہ بڑھانے اور اس میں آدھار، راشن کارڈ وغیرہ کو تسلیم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔پروفیسر انجینئر سلیم نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات بڑے پیمانے پر شہریوں کو حق رائے دہی سے محروم کر سکتے ہیں۔جب ووٹ دینے جیسے آئینی حقوق خطرے میں پڑ جائیں تو یہ نہ صرف انتظامی ناکامی ہے بلکہ جمہوری اعتماد کے خاتمے کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے اس طرح کا عمل ، الیکشن کمیشن کی منشا پر شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے۔” انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے غیر جانب داری کا ثبوت نہ دیا تو ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔گراؤنڈ رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے نائب امیر جماعت نے کہا کہ بہار میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں، من مانے اندراجات، غلط پتوں اور ہزاروں ناموں کے غائب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن اسی روش پر قائم رہا تو اسے جمہوریت کا غیر جانبدار محافظ نہیں بلکہ سیاسی دباؤ کا آلہ کار تصور کیا جائے گا۔پروفیسر سلیم انجینئر نے حکومت اور الیکشن کمشین کے سامنے درج ذیل مطالبات پیش کئے :

1. بہار میں SIR عمل کو فوری طور پر معطل کیا جائے جب تک کہ کسی آزاد عدالتی یا پارلیمانی کمیٹی کے ذریعےاس کی جانچ نہ کرا لی جائے۔
2. کسی بھی مزید نظرثانی سے پہلے واضح اور شفاف ہدایات جاری کی جائیں۔3. آدھار، EPIC، راشن کارڈ اور مقامی دستاویزات کو متبادل شناخت کے طور پر قبول کیا جائے۔
4. اس نوعیت کے کسی بھی عمل سے قبل سول سوسائٹی اور مقامی برادریوں کو اعتماد میں لیا جائے۔
5. ایس آئی آر کے قانونی جواز، مقاصد اور ممکنہ نتائج پر مکمل وضاحت فراہم کی جائے۔

پریس کانفرنس میں مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمے میں این آئی اے کورٹ کے حالیہ فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے تمام ملزمان کے بری ہوجانے پر تحقیقاتی ایجنسی کی کارکردگی پراپنے گہرے تحفظات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بی جے پی ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کو عدالت نے بری کیا ہے اس سے کئی سنگین قسم کے سوال کھڑے ہو گئے ہیں ۔
رمضان کے دوران مسلمانوں کی اکثریتی بستی میں ہونے والے اس حملے میں 6 افراد شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ 17 سال بعد، ابتدائی شواہد کے باوجود استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ملک معتصم خان نے تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں کے کردار پر سوالات اٹھائے، خاص طور پر 2014 کے بعد جب یہ مقدمہ مہاراشٹر ATS سے لے کر قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کو منتقل کر دیا گیا تھا۔انہوں نے 2015 میں خصوصی پبلک پراسیکیوٹر روہنی سالیان کے بیان کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد ان سے کہا گیا کہ "ملزمان کے ساتھ نرمی برتی جائے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایسی مداخلتیں انصاف اور عوامی اعتماد کو مجروح کرتی ہیں۔ ہمیں پوچھنا ہوگا 17 سال کی مدت میں ایک مضبوط مقدمہ کیوں نہ بن سکا؟ کیا اس فیصلے کو بھی اتنی ہی سنجیدگی سے چیلنج کیا جائے گا جتنی سنجیدگی دیگر مقدمات میں مسلمانوں کے خلاف نظر آتی ہے؟ کیا ایک ملزم کو مقدمہ مکمل ہونے سے پہلے سیاسی پلیٹ فارم دینا انصاف کے تقاضوں کے خلاف نہیں ہے؟
ملک معتصم خان نے حکومت سے درج ذیل مطالبات کئے :
1.مقدمے کے تفتیشی عمل کی آزادانہ عدالتی جانچ کرائی جائے۔
2. عدالت میں استغاثہ کی ناکامیوں کا احتساب کیا جائے۔
3. اس کی بھی جانچ کرائی جائے کہ آیا کسی سیاسی یا نظریاتی مداخلت نے مقدمے کی سمت کو متاثر کیا ہے۔
اپنی بات مکمل کرتے ہوئے ملک معتصم خان نے کہا کہ یہ انتقام لینے کا نہیں بلکہ انصاف، ادارہ جاتی دیانت داری اور قانون کی برابری کا معاملہ ہے۔

بنگالی بولنے والے پناہ گزینوں خاص طور پر مسلمانوں کو مختلف ریاستوں میں ہراساں کئے جانے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کے سیکرٹری ندیم خان نے کہا کہ یہ مسئلہ اب ایک انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ایسے شہری جن کے پاس آدھار اور ووٹر شناختی کارڈ جیسے درست دستاویزات موجود ہیں، انہیں صرف بنگالی بولنے کی بنیاد پر بنگلہ دیشی قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے دہلی کی جھگی بستیوں (J.J. کالونی) کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پولیس اہلکار کہتے ہیں ’’تم بنگالی بولتے ہو، اس لیے تم بنگلہ دیشی ہو۔” اسی طرح آسام میں غیرقانونی حراست اور سرحد پار نکالے جانے کی اطلاعات پر تشویش ظاہر کی، جہاں مئی 2025 سے اب تک 300 سے زائد افراد، جن میں بزرگ، خواتین اور بچے شامل ہیں، کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
ندیم خان نے کہا کہ زبان و شناخت کی بنیاد پر برتا جانے والا یہ بھید بھاؤ نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ غیر انسانی بھی ہے۔ یہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 14 اور 15 کی صریح خلاف ورزی ہے اور انسانی وقار کو مجروح کرتا ہے۔اس ضمن میں عالمی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے ندیم خان نے کہا کہ نسل پرستی کے خلاف بنائی گئی اقوام متحدہ کی کمیٹی بھارت میں امتیازی شہریت پالیسیوں پر اپنی تشویش کا اظہار پہلے ہی کر چکی ہے۔
ندیم خان نے حکومت سے مطالبہ کیا :
1. بنگالی بولنے والے شہریوں کی تمام غیر قانونی حراستوں اور ملک بدریوں کو فوری طور پر روکا جائے اور قانونی ضابطے کے مطابق عمل کیا جائے۔
2. اغوا، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔
3. سی اے اے جیسے متنازعہ قوانین میں ترمیم یا منسوخی کی جائے اور این آر سی و فارنرز ٹریبیونلز کو غیر امتیازی طریقے سے نافذ کیا جائے۔
4. غیر قانونی طور پر ملک بدر یا قید کئے گئے خاندانوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے اور ان کی بازآبادکاری کی جائے۔
5. لسانی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی سطح پر بیداری اور قانونی امداد کی مہم شروع کی جائے۔
6. آئینی تحفظات کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے اور نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ پولرائزیشن پرسختی سے لگام لگائی جائے ۔
ندیم خان نے مزید کہا کہ ہم سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین مسئلے سے منہ نہ موڑیں۔ یہ صرف بنگالیوں یا مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کی روح اور اس کے آئینی اصولوں کا امتحان بھی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

چھتیس گڑھ میں گرفتار راہباؤں کو  ضمانت مل گئی
قومی خبریں

چھتیس گڑھ میں گرفتار راہباؤں کو ضمانت مل گئی

by Qaumi Tanzeem
اگست 2, 2025
شادی کے نام پر فراڈ کرنے والی انتہائی چالاک خاتون سمیرا فاطمہ گرفتار
قومی خبریں

شادی کے نام پر فراڈ کرنے والی انتہائی چالاک خاتون سمیرا فاطمہ گرفتار

by Qaumi Tanzeem
اگست 2, 2025
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
قومی خبریں

نائب صدر کا انتخاب 9 ستمبر کو-انتخابی شیڈول جاری

by Qaumi Tanzeem
اگست 1, 2025
پونے میں شدید تشدد کے سبب حالات کشیدہ- کثیر تعداد میں پولیس فورس  تعینات
قومی خبریں

پونے میں شدید تشدد کے سبب حالات کشیدہ- کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات

by Qaumi Tanzeem
اگست 1, 2025
سیکس ٹیپ معاملے میں پرجول ریونّا قصوروار قرار
قومی خبریں

سیکس ٹیپ معاملے میں پرجول ریونّا قصوروار قرار

by Qaumi Tanzeem
اگست 1, 2025
کنگنا رنوت کوبدھ برادری کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا
قومی خبریں

کنگنا رانوت کی عرضی ہائی کورٹ سے خارج

by Qaumi Tanzeem
اگست 1, 2025
Next Post
وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

ہمارانام ووٹر لسٹ سے غائب ہے: تیجسوی یادو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

چھتیس گڑھ میں گرفتار راہباؤں کو  ضمانت مل گئی

چھتیس گڑھ میں گرفتار راہباؤں کو ضمانت مل گئی

4 منٹس ago
وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

ہمارانام ووٹر لسٹ سے غائب ہے: تیجسوی یادو

13 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem