• Home
بدھ, دسمبر 24, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری پر حملوں پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ تشویش

جماعت کے امیر سید سعادت اللہ حسینی کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 24, 2025
in قومی خبریں
0
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے ملک کے مختلف حصوں میں عیسائی برادری پر ہونے والے حملوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرسمس کے پیشِ نظر امن، تحفظ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات کریں۔ میڈیا کے لیے جاری بیان میں سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ہند مسیحی برادری کو درپیش حملوں، دھمکیوں اور ان کو ہراساں کئے جانے کی اطلاعات پر فکرمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے حالات پر روک نہ لگائی گئی تو اس سے خوف اور بداعتمادی کا ماحول پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آئینی ڈھانچہ مساوات، مذہبی آزادی اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔ ان اقدار کو کمزور کرنے والی کسی بھی صورت حال پر سنجیدگی سے توجہ دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جماعت اسلامی ہند مسیحی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے واضح کیا کہ سول سوسائٹی تنظیموں نے ملک کے بعض علاقوں میں عیسائیوں کی مذہبی تقریبات میں خلل، تدفین کے طریقۂ کار سے متعلق تنازعات اور تبدیلیٔ مذہب مخالف قوانین کے تحت الزامات جیسے واقعات کو دستاویزی شکل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام معاملات کو سختی سے قانونی دائرے میں لانے اور ان کو عدالتی عمل کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ سماجی ہم آہنگی اسی وقت برقرار رہتی ہے جب ادارے غیر جانبداری سے کام کریں اور شہریوں کا قانون کی حکمرانی پر اعتماد قائم رہے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ مذہبی تہواروں کے دوران سکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کی خصوصی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ کرسمس کی تقریبات کسی خوف یا رکاوٹ کے بغیر پرامن ماحول میں منعقد کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تہوار عبادت اور خیرسگالی کے مواقع ہوتے ہیں۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حالات پیدا کرے جن میں تمام طبقات اپنے مذہبی تہوار وقار اور تحفظ کے ساتھ منا سکیں۔ قانون کے غیر جانبدارانہ نفاذ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ قوانین کا اطلاق منصفانہ اور بلا امتیاز ہونا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قانون کے غلط استعمال سے شکایات میں اضافہ اور عوامی اعتماد میں کمی آ تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن عبادت، فلاحی سرگرمیاں اور سماجی خدمات کو غلط فہمی یا تصادم کا سبب نہیں بناناچاہیے۔ مکالمے اور قانونی طریقۂ کار کے ذریعے شکایات کا حل سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بناتا ہے۔ اپنے بیان کے اختتام پر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہندوستان کی طاقت اس کے تکثیری اور جامع کردار میں مضمر ہے۔ جماعت اسلامی ہند کا ماننا ہے کہ ہر مذہبی برادری کے حقوق اور وقار کا تحفظ قومی یکجہتی کے لیے ناگزیر ہے۔ ہم حکام اور شہریوں دونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ امن، باہمی احترام اور ان آئینی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مواصلات پر مبنی دیسی ٹرین کنٹرول نظام تیار کرنے کاپلان
قومی خبریں

دہلی میٹرو فیز 5اے کے تحت تین نئے کوریڈورز کی منظوری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 24, 2025
پنجاب میں ایک اور نوجوان باڈی بلڈر کی موت
قومی خبریں

پنجاب میں ایک اور نوجوان باڈی بلڈر کی موت

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 24, 2025
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی کامیابی میں ایک اور باب کا اضافہ
قومی خبریں

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی کامیابی میں ایک اور باب کا اضافہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 24, 2025
وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، دہلی پولیس کی تحقیقات شروع
قومی خبریں

انشورنس پالیسی کے نام پر فراڈ کرنے والے بڑے گروہ کا پردہ فاش

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد
قومی خبریں

اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
یمنا ایکسپریس وے پر کسان مہاپنچایت منعقد
قومی خبریں

یمنا ایکسپریس وے پر کسان مہاپنچایت منعقد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری پر حملوں پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ تشویش

31 سیکنڈز ago
مواصلات پر مبنی دیسی ٹرین کنٹرول نظام تیار کرنے کاپلان

دہلی میٹرو فیز 5اے کے تحت تین نئے کوریڈورز کی منظوری

32 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem