لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوینکا نے آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن کے لیے رشبھ پنت کو ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔ اب تک لکھنؤ سپر جائنٹس کی کپتانی کی ذمہ داری کے ایل راہل نبھا رہے تھے جسے 2025 کی میگا نیلامی سے قبل ریلیز کر دیا گیا تھا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں رشبھ پنت کو 27 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اس طرح رشبھ پنت آئی پی ایل کی 18 سالہ تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ ساتھ ہی وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کپتان بھی بن گئے ہیں۔ رشبھ پنت اس سے قبل دہلی کیپیٹلس کے کپتان تھے، دہلی نے پنت کو میگا نیلامی سے قبل ریلیز کر دیا تھا۔
آج لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوینکا نے رشبھ پنت کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ رشبھ پنت لکھنؤ سپر جائٹس کی کمان سنبھالیں گے۔ علاوہ ازیں سنجیو گوینکا نے دعویٰ کیا کہ رشبھ پنت آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کپتان بنیں گے۔ سنجیو گوینکا نے رشبھ پنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگ ابھی آئی پی ایل کے سب سے کامیاب کپتانوں کی فہرست میں ماہی (ایم ایس دھونی) اور روہت کہتے ہیں۔ میرے الفاظ لکھ لیجیے 10-12 سال بعد ماہی، روہت اور رشبھ پنت ہوگا۔