• Home
اتوار, دسمبر 28, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home اتر پردیش

اتر پردیش میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت

ہر ضلع سے کہا گیا ہے کہ وہ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی آمد کی تاریخ، جماعت میں شامل ہونے والے ارکان کی تعداد، روانگی اور واپسی کی تفصیلات روزانہ فراہم کریں

by Qaumi Tanzeem
نومبر 9, 2025
in اتر پردیش
0
تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع رخت انگیز دعاء کے ساتھ اختتام پذیر

لکھنؤ۔اتر پردیش میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر ایک بار پھر گہری نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی جی پی ہیڈکوارٹر کی جانب سے تمام زونل افسران کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس کے تحت ہر ضلع سے کہا گیا ہے کہ وہ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی آمد کی تاریخ، جماعت میں شامل ہونے والے ارکان کی تعداد، روانگی اور واپسی کی تفصیلات روزانہ فراہم کریں۔ اسی طرح ضلع سے باہر جانے والے جماعتی ارکان کی تاریخیں اور تعداد بھی روزانہ رپورٹ کی جائیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) لاء اینڈ آرڈر ایل آر کمار نے 29 اکتوبر 2025 کو ایک ہدایات نامہ جاری کیا جس کے تحت تمام زونل اے ڈی جیز، پولیس کمشنریٹس کے پولیس کمشنرز اور اضلاع کے ایس پیز و ایس ایس پیز کو تبلیغی جماعت پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ہدایات نامہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ارکان سے متعلق تمام معلومات ہر روز صبح 8 بجے تک آئی جی رینج کے ذریعے اے ڈی جی زون کو بھیجی جائیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا جائے کہ جماعت کے ارکان کہاں سے آئے، کہاں قیام کیا اور اگر ضلع کے مقامی افراد جماعت میں شامل تھے تو وہ کہاں روانہ ہوئے۔

علما کونسل کے قومی صدر امیر رشادی مدنی نے حکومت کے اس فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت کے پاس عوامی بہبود یا ترقی سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں بچا اس لیے وہ مذہبی معاملات کو اچھال کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے مرکزی ہو یا ریاستی حکومت دونوں کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت کرنا اور ایک مخصوص طبقہ کو خوش رکھنا ہے۔امیر رشادی مدنی نے واضح کیا کہ تبلیغی جماعت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔یہ جماعت لوگوں کو دین کی دعوت دیتی ہے، نماز، روزہ، صدقہ اور نیکی پر زور دیتی ہے اور برے کاموں سے بچنے کی تلقین کرتی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ COVID19 وبا کے دوران بھی تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے تمام مقدمات کو خارج کر دیا۔سابق ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیاں عام طور پر اس نوعیت کی نگرانی نہیں کرتیں۔ایسی نگرانی صرف اسی وقت کی جاتی ہے جب کوئی انٹیلی جنس ان پٹ یا مخصوص اطلاع موصول ہو یا کسی جرم یا واقعہ کا اندیشہ ہو۔ تبلیغی جماعت جیسے مذہبی گروپ پر عام حالات میں نظر رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں بنتی۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات بے روزگاری، تعلیم، صحت اور مہنگائی جیسے بڑے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے کیے جاتے ہیں۔ حکومت وقتاً فوقتاً ایسے مذہبی معاملات کو موضوع بنا کر اپنے ووٹ بینک کو مطمئن رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بی جے پی حکومت میں اپنا درد بھی نہیں بانٹ سکتے
اتر پردیش

بی جے پی حکومت میں اپنا درد بھی نہیں بانٹ سکتے

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 27, 2025
لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے کی ووٹنگ ختم
اتر پردیش

ایس آئی آر میں اتر پردیش میں 2.89 کروڑ نام حذف

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 27, 2025
برہمن بی جے پی ارکان اسمبلی کی میٹنگ پرپنکج چودھری ناراض
اتر پردیش

برہمن بی جے پی ارکان اسمبلی کی میٹنگ پرپنکج چودھری ناراض

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 26, 2025
ترشول مسجد میں کیا کر رہا تھا؟ ہم نے ترشول نہیں رکھا۔یوگی آدیتہ ناتھ
اتر پردیش

یوگی کی سیکورٹی میں بڑی لاپروائی سامنے آئی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 22, 2025
مرکزی حکومت کا نیا ٹیکس قانون آج سے نافذ
اتر پردیش

انکم ٹیکس میں نوکری دلانے کے نام پر 30 لاکھ روپے کا فراڈ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 20, 2025
500 روپے کے لیے حاملہ کے پیٹ پر ماری لات
اتر پردیش

500 روپے کے لیے حاملہ کے پیٹ پر ماری لات

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2025
Next Post
مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

اسمبلی انتخاب کے دوران پٹنہ پولیس کی بڑی لاپروائی سامنے آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

این سی ای آر ٹی کی درسی کتابوں میں تحریفات تعلیم اور طلباء کے لئے نقصان دہ

این سی ای آر ٹی کی درسی کتابوں میں تحریفات تعلیم اور طلباء کے لئے نقصان دہ

9 گھنٹے ago
ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

کانگریس ہندوستان کی روح کی آواز ہے: راہل گاندھی

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem