نئی دہلی : گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ہندوستان نے صرف 14 سالوں میں اپنی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 33 فیصد کمی کی ہے۔ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (یو این ایف سی سی سی ) میں طے شدہ ہدف کے مطابق سال 2005 کے مقابلے میں 2030 تک اسے 45 فیصد تک کم کرنا ہے۔ ہندوستان اس مقصد کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ یہ ڈیٹا حکومت اقوام متحدہ کو بھیجے گی۔
اس کو لے کر تھرڈ نیشنل کمیونیکیشن (ٹی این سی) کی رپورٹ کے بارے میں جاننے والے ذرائع نے بتایا کہ 2019 تک ہندوستان کی جی ڈی پی میں ہر یونٹ کے اضافے کے لیے، 2005 کے مقابلے میں مجموعی طور پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 33 فیصد کمی آئی ہے۔ اسے اخراج کی شدت کہا جاتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ اقتصادی ترقی کے لیے کتنا اخراج استعمال کیا جا رہا ہے۔ تمام ممالک ٹی این سی رپورٹس حاصل کر رہے ہیں جو ان کے ذریعے اخراج کو کم کرنے کے لیے کیے گئے کام کے بارے میں بتانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ رپورٹ ہندوستان میں مرکزی کابینہ کو بھیجی جائے گی، جہاں سے اسے اقوام متحدہ کو بھیجا جائے گا۔
رپورٹ نے ایک خاص بات یہ بھی بتائی ہے کہ 16-2014 کے درمیان گرین ہاوس گیس اخراج سالانہ 1.5 فیصد کی شرح سے گھٹ رہی تھی۔ وہیں، 19-2016 کے درمیان یہ تین فیصدی کی رفتار سے گھٹنے لگی ہے۔ یعنی کمی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ یہ لگاتار اور بھی تیز ہورہی ہے۔ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ اخراج میں کمی کے باوجود ہندوستانی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ہم نے اخراج اور اقتصادی ترقی کے درمیان تعلق کو توڑ دیا ہے۔