نئی دہلی : آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے اختتام سے پہلے ہی ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے جنوبی افریقہ کے دورے کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دورے پر ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی، 3 ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے ۔ بی سی سی آئی نے تینوں سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔ کے ایل راہل ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹی ٹوینٹی میں سوریہ کمار یادو کپتان ہوں گے۔ روہت شرما ٹیسٹ میں ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔
روہت شرما کی ٹی ٹوینٹی میں بطور کپتان واپسی کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، لیکن بی سی سی آئی نے بتایا کہ روہت اور وراٹ دونوں نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے آرام کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد سمیع فٹنس مسائل کی وجہ سے ان دونوں سیریز سے باہر رہیں گے۔ تاہم تینوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میں واپس آجائیں گے۔ علاوہ ازیں نوجوان بلے باز شبھمن گل کو ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ون ڈے میں ان کی جگہ سائی سدرشن نظر آئیں گے ۔ سنجو سیمسن، یجویندر چہل اور رجت پاٹیدار کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی 20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا:یشسوی جیسوال، شبھمن گل، ریتوراج گائیکواڑ، تلک ورما، سوریہ کمار یادو (کپتان)، رنکو سنگھ، شریس ایئر ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ (وی سی)، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، مکیش کمار، دیپک چاہر۔
ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم انڈیا:ریتوراج گائیکواڑ، سائی سدرشن، تلک ورما، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، شریس ایئر، کے ایل راہل (کپتان/وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، مکیش کمار، آویش خان، ارشدیپ سنگھ، دیپک چاہر۔
ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم انڈیا:روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، شریس ایئر، ریتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار۔ محمد سمیع، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، پرسدھ کرشنا۔