• Home
جمعہ, اگست 15, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مغربی بنگال میں دردناک سڑک حادثہ  میں بہار کے 11 افرادہلاک

    مغربی بنگال میں دردناک سڑک حادثہ میں بہار کے 11 افرادہلاک

    ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کو ضمانت

    راہل گاندھی کی 16 روزہ ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ 17 اگست سے

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پھر اٹھایا ایس آئی آر پر سوال

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    پی یو سی ایل کے سروے سےبہار میں ’ایس آئی آر‘ کی خامیاں بے نقاب

    گاندھی میدان بم دھماکہ :  4 مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

    پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں 50 فیصد سیٹوں پر سرکاری فیس کے نفاذ پر عدالت کی روک

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    نتیش کمار نےبے روزگار نوجوانوں کو بڑی امید دلائی

    گنگا ندی کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر

    گنگا ندی کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ہمارانام ووٹر لسٹ سے غائب ہے: تیجسوی یادو

    راجستھان میں 68.24فیصدپولنگ

    ایس آئی آر کے بعد گیا ضلع میں سب سے زیادہ 2.45 لاکھ ووٹرس کے نام حذف

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

اے آئی کی تعلیم حاصل کرنے میں ہندوستانی طلبہ دنیا کے دیگر ممالک سے آگے

جنریٹو اے آئی کے رجسٹریشن میں سالانہ بنیاد پر 107 فیصد کا اضافہ درج۔ اب تک 2.6 ملین سے زائد رجسٹریشن

by Qaumi Tanzeem
اگست 14, 2025
in قومی خبریں
0
اے آئی کی تعلیم حاصل کرنے میں ہندوستانی طلبہ دنیا کے دیگر ممالک سے  آگے

معروف آن لائن لرننگ پلیٹ فارم ’کورسیرا‘ نے حال ہی میں اپنی سالانہ عالمی مہارت کی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تعلیم حاصل کرنے میں ہندوستانی طلبہ دنیا کے دیگر ممالک سے کافی آگے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں جنریٹو اے آئی (جین اے آئی) کے رجسٹریشن میں سالانہ بنیاد پر 107 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے اور اب تک 2.6 ملین (26 لاکھ) سے زائد رجسٹریشن ہو چکا ہے۔ رجسٹریشن کی یہ شرح عالمی سطح پر کسی بھی ملک کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔ ہندوستان نے کورسیرا پر کُل طلبہ کی تعداد کے معاملے میں یوروپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو ڈیجیٹل تبدیلی اور روزگار سے متعلق تعلیم کے تئیں اس کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

کورسیرا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی لوگ کاروبار میں 18 فیصد، ٹیکنالوجی میں 22 فیصد اور ڈیٹا سائنس میں 20 فیصد مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس درمیان ہندوستان کا اندازہ ہے کہ ملک کو 2026 تک 10 لاکھ اے آئی کے ہنر مند پیشہ ور افراد کی ضرورت ہوگی۔ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ ہے کہ 30 فیصد ہندوستانی کمپنی مالکان (عالمی سطح پر صرف 19 فیصد کے مقابلہ میں) ڈگری کی ضروریات کو ہٹا کر ہنر پر مبنی ملازمت کی طرف رخ کر رہے ہیں۔ کورسیرا فار کیمپس اور کورسیرا فار گورنمنٹ انڈیا کی ڈائریکٹر پراشتی رستوگی نے کہا کہ ’’ہندوستان کے ڈیجیٹل اور اے آئی عزائم قومی پالیسیوں اور سیکھنے والوں کے رویے دونوں میں واضح طور پر جھلکتے ہیں۔

ہندوستان جنریٹو اے آئی اندراج میں عالمی سطح پر سرفہرست ہے، جس میں سالانہ بنیاد پر 107 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ جین اے آئی سیکھنے والوں میں صرف 30 فیصد خواتین ہیں، جبکہ کُل کورسیرا رجسٹریشن میں یہ تعداد 40 فیصد ہے، جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں صنفی فرق کو نمایاں کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں 26 لاکھ ہندوستانیوں نے جنریٹو اے آئی کورس کے لیے رجسٹریشن کرایا۔ ہندوستان نے کورس رجسٹریشن میں یورپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے سیکھنے والوں کی تعداد کو 3 کروڑ صارفین تک آگے بڑھایا ہے۔

واضح ہو کہ پورے ملک میں 9ویں اور 10ویں جماعت کے کُل 790999 اور 11ویں و 12ویں جماعت کے کُل 50343 طلبہ نے 25-2024 میں اے آئی کورس میں رجسٹریشن کرایا۔ ملک کے 29 ہزار سی بی ایس ای اسکولوں میں اے آئی کے کورس کے لیے انفراسٹرکچر موجود ہے۔ یہ اعداد و شمار حال ہی میں لوک سبھا میں پیش کیے گئے تھے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دہلی واقع پتّے شاہ درگاہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد ہلاک
قومی خبریں

دہلی واقع پتّے شاہ درگاہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اگست 15, 2025
آپریشن سندور دنیا کیلئے ایک پیغام- 79 ویں یوم آزادی پر ملک سےصدر جمہوریہ کا خطاب
قومی خبریں

آپریشن سندور دنیا کیلئے ایک پیغام- 79 ویں یوم آزادی پر ملک سےصدر جمہوریہ کا خطاب

by Qaumi Tanzeem
اگست 15, 2025
اے ایم یو کے چارطلباءکے خلاف ایف آئی آردرج
قومی خبریں

اے ایم یو میں فیس میں اضافہ کے خلاف طلبہ کا احتجاج

by Qaumi Tanzeem
اگست 13, 2025
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

12 زندہ افراد کو مردہ ظاہر کرنے پرسپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے وضاحت مانگی

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2025
یوپی اسمبلی میں فتح پور کے قدیم مقبرے کے تنازعے پر اپوزیشن  کا شدید ہنگامہ
قومی خبریں

یوپی اسمبلی میں فتح پور کے قدیم مقبرے کے تنازعے پر اپوزیشن کا شدید ہنگامہ

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2025
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان
قومی خبریں

ووٹ چوری کے خلاف مہم عوامی تحریک میں تبدیل

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2025
Next Post
سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی  ثانیہ چنڈوک سے منگنی

سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی ثانیہ چنڈوک سے منگنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی واقع پتّے شاہ درگاہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد ہلاک

دہلی واقع پتّے شاہ درگاہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد ہلاک

1 منٹ ago
مغربی بنگال میں دردناک سڑک حادثہ  میں بہار کے 11 افرادہلاک

مغربی بنگال میں دردناک سڑک حادثہ میں بہار کے 11 افرادہلاک

20 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem