واشنگٹن :ہند نژاد ماہر پالیسی نشا دیسائی بسوال امریکی مالیاتی ایجنسی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کی ڈپٹی سی ای او ہوں گی۔ امریکی سینیٹ نے اس عہدے کے لیے ان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ بسوال اب یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے ڈپٹی سی ای او کے طور پر کام کریں گی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے مارچ کے اوائل میں نشا بسوال کو یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن میں ڈپٹی سی ای او کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
نئی ذمہ داری ملنے کے بعد بسوال نے ٹویٹ کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، "میں ڈی ایف سی کے ڈپٹی سی ای او کے طور پر کام کرنے کے لیے سینیٹ سے منظوری ملنے پر بہت خوش اور فخر مھسوس کررہی ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "بہت سے دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ جنہوں نے سینیٹ میں میری حمایت کی… میں آپ کو فخر محسوس کرانے کی پوری کوشش کروں گی۔” مجھے یو ایس چیمبر میں باصلاحیت ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔