سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پاکستان نے جموں اور پنجاب کے علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تو ہندوستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کی۔ کچھ میڈیا رپورٹس اور ذرائع کے مطابق، ہندوستان نے پاکستان کے ایف-16 اور دو جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کو بھی نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے نہ صرف فضا میں موجود ڈرونز کو مار گرایا بلکہ پاکستان کے پنجاب میں ایک ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (ات ڈبلیو اے سی ایس) کو بھی نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ جموں کے اکھنور اور پونچھ، اور راجستھان کے جیسلمیر میں بھی ڈرون حملے ناکام بنائے گئے۔اطلاعات کے مطابق، ہندوستان کی زمین سے فضا میں مار کرنے والی میزائل نظام (ایس اے ایم) نے ایک پاکستانی ایف-16 طیارے کو سرگودھا ایئربیس کے قریب نشانہ بنایا۔
جمعرات کی شب پاکستان نے جیسلمیر پر میزائل سے حملے کی کوشش کی، جسے بھارتی فضائی دفاعی نظام نے بروقت ناکام بنایا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق، 70 سے زائد پاکستانی میزائل فضا میں ہی تباہ کیے گئے، جس کے باعث زمین پر کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پاکستان نے جموں، پٹھان کوٹ اور ادھم پور میں واقع فوجی ٹھکانوں پر بھی ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے لیکن ہندوستانی افواج نے ان سب کو دفاعی طریقہ کار کے تحت ناکام بنا دیا۔ جموں یونیورسٹی کے قریب دو پاکستانی ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔