• Home
ہفتہ, اپریل 18, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    24 گھنٹے کے اندر پوسٹر سے غائب ہو گئے ’چاچا‘

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

    سمراٹ چودھری  بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے

    سمراٹ چودھری بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے

    بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ

    ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے

    ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری 15 اپریل کو

    ترہت کونسل سیٹ کے لیے این ڈی اے میں اختلاف

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامان کی نئے پتے پر منتقلی شروع

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    ارریہ میں دوہرے قتل پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

‘ووٹ چوری’ کے خلاف انڈیا اتحاد کا مارچ آج

اپوزیشن کے 300 ارکان پارلیمنٹ دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک پیدل مارچ کریں گے

by Qaumi Tanzeem
اگست 11, 2025
in قومی خبریں
0
‘ووٹ چوری’ کے خلاف انڈیا اتحاد کا مارچ آج

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ  اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن انڈیا اتحاد  کے 300 ارکان پارلیمنٹ آج  دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک پیدل مارچ کریں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی سمیت 25 سے زیادہ پارٹیوں کے لیڈر مارچ میں حصہ لیں گے۔ یہ مارچ 11:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار سے شروع ہو کر ٹرانسپورٹ بھون کے راستے الیکشن کمیشن جائے گا۔ ملکارجن کھڑگے نے ارکان پارلیمنٹ  کے لیے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا ہے۔

راہل گاندھی نے ایک ویب پورٹل (votechori.in/ecdemand) شروع کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن پر ‘ووٹ چوری’ میں بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، "ووٹ چوری جمہوریت کے خلاف ہے۔ ایک شخص، ایک ووٹ کا اصول حملہ کی زد میں ہے۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے شفاف ووٹر لسٹ ضروری ہے۔” راہل نے دو مطالبات کیے ہیں – ڈیجیٹل ووٹر لسٹ کو عام کیا جانا چاہیے اور شفافیت لائی جانی چاہیے تاکہ عوام اور سیاسی پارٹیاں ڈیٹا کا آڈٹ کر سکیں۔ انہوں نے لوگوں سے پورٹل پر رجسٹر ہونے اور ان کی حمایت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے۔

الیکشن کمیشن نے راہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ الزامات کی حمایت میں حلف نامہ دیں یا ملک سے معافی مانگیں۔ کمیشن نے انہیں "پرانی بوتل میں نئی شراب” کے محاورے سے نوازا ہے اور کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ایک ہی نام یا پتے کے متعدد ووٹر ہیں۔ بی جے پی نے راہل پر آئینی اداروں کو دھمکی دینے اور جھوٹ پھیلانے کا بھی الزام لگایا اور اسے شکست سے پہلے گھبراہٹ قرار دیا۔ بہار میں سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، اس لیے اپوزیشن کا اتحاد اہم سمجھا جا رہا ہے۔ کانگریس اور آر جے ڈی نے بہار میں لاگو ایس آئی آرعمل کی مخالفت کی ہے۔ تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری ہوئی ہے اور ان کا نام بھی ہٹا دیا گیا۔ آر جے ڈی نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے شفافیت اور انصاف کا مطالبہ کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق یکم سے 10 اگست تک کسی سیاسی جماعت نے باضابطہ اعتراض درج نہیں کرائےجب کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ فہرست سے کروڑوں ووٹرز کے نام نکالے گئے ہیں جس سے ووٹنگ کا حق متاثر ہوسکتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے قانون کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے قانون کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

by Qaumi Tanzeem
اپریل 17, 2026
ہندوستان اور آسٹریا مل کر ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کو مضبوط کریں گے
قومی خبریں

ہندوستان اور آسٹریا مل کر ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کو مضبوط کریں گے

by Qaumi Tanzeem
اپریل 16, 2026
اپوزیشن پارٹیاں وقف بل کی مخالفت کریں گی
قومی خبریں

لوک سبھا میں ’خواتین ریزرویشن بل‘ پیش

by Qaumi Tanzeem
اپریل 16, 2026
ملک میں مجوزہ حلقہ بندی کے معاملے پر سیاسی ہلچل تیز
قومی خبریں

ملک میں مجوزہ حلقہ بندی کے معاملے پر سیاسی ہلچل تیز

by Qaumi Tanzeem
اپریل 16, 2026
قومی ترانمہ ’وندے ماترم‘ نہیں گانے کے سبب2 خاتون کونسلروں کے خلاف کیس درج
قومی خبریں

قومی ترانمہ ’وندے ماترم‘ نہیں گانے کے سبب2 خاتون کونسلروں کے خلاف کیس درج

by Qaumi Tanzeem
اپریل 15, 2026
یوم پیدائش پربھارت رتن اور آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر  کو خراج عقیدت
قومی خبریں

یوم پیدائش پربھارت رتن اور آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت

by Qaumi Tanzeem
اپریل 14, 2026
Next Post
اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس کےچھاپے پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل

ضلع افسران کی معطلی جعلی ووٹر لسٹ بندکرنے کا واحد راستہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مدھیہ پردیش میں بلڈوزر چلوانے والے افسروں کو عدالت کی پھٹکار

سنبھل ضلع میں سرکاری زمین پر موجود عید گاہ اور امام باڑہ منہدم

1 دن ago
خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے قانون کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے قانون کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

1 دن ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem