• Home
جمعہ, مئی 9, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

مہاراشٹرا میں ہندو جنونیوں کے حملے میں 50 تا60 مکانات تباہ

لوگ اپنی جان بچانے کے لئے گھروں سے نکل کر قریبی جنگل کی طرف بھاگے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 17, 2024
in قومی خبریں
0
مہاراشٹرا میں ہندو جنونیوں کے حملے میں 50 تا60 مکانات تباہ

کولہاپور: مہاراشٹرا کے ضلع کولہاپور کے موضع گاجاپور میں مسلمانوں کے 50 تا60 مکانات اور دکانات پر حملہ کیا گیا، لوٹ مار کی گئی اور انہیں نذر آتش کردیا گیا۔منصف نیو ز پورٹل کی خبر کے مطابق وشال گڑھ قلعہ پر مبینہ ناجائز قبضہ کے خلاف ریلی میں حصہ لینے والے ایک ہجوم نے یہ کارروائی کی۔ گاجا پور کے ساکن عمران مجاور نے جن کے مکان پر بھی حملہ کیاگیا، کلارین انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہجوم اس علاقہ میں پہنچا تو لوگ اپنی جان بچانے کے لئے گھروں سے نکل کر قریبی جنگل کی طرف دوڑ پڑے۔مجاور نے جو وشال گڑھ درگاہ کے خادم بھی ہیں‘کہا کہ ہتھیاروں سے لیس افراد مکانات میں داخل ہوگئے، مقامی عوام اپنے آپ کو بچانے قریبی جنگل کی طرف دوڑ پڑے۔ مکانات کو لوٹ لیا گیا اور زیورات کا سرقہ کرلیا گیا۔50 تا60 مکانات تباہ کئے گئے۔ مجاور جو ایک دکان چلاتے ہیں، 9 تا10 لاکھ روپے کی جائیداد سے محروم ہوگئے جبکہ بعض افراد کو 15 تا20 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ ان کی گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ کھانے پینے کا سامان بھی تباہ کردیا گیا اور باہر پھینک دیا گیا۔
صورتحال ایسی ہے کہ کچھ پکانے کے لئے لوگوں کے پاس راشن تک نہیں۔ مجاور نے بتایا کہ ہجوم میں شامل افراد تلواروں اور چاقوؤں جیسے ہتھیاروں سے لیس تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نقصانات کا اندازہ نہیں کرسکتے۔ شاید کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہو، بیسیوں گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ گیس سلنڈر کا دھماکہ کرتے ہوئے بعض مکانات کو آگ لگادی گئی۔یہ ایک ایسی خاتون کا گھر تھا جو اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ رہتی تھی اور کہیں اور کام کرتی تھی۔ یہ خاتون بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہجوم میں چار تا پانچ ہزار افراد شامل تھے۔ پولیس فورس کی موجودگی میں بھی حملے کئے گئے۔کئی افراد زخمی ہوگئے بعض کے ہاتھ اور پیر میں فریکچر آگیا اور انہیں مقامی ہاسپٹل میں شریک کرادیاگیا۔ گاجاپور کے رہنے و الے تمام مسلمان ہیں۔ ان کے مکانات اور جائیدادوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گاجاپور سے آگے ہندوؤں کے مکانات ہیں‘ انہیں ہاتھ تک نہیں لگایا گیا، صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دکانات کو لوٹ لیا گیا اور ان کا سامان تباہ کردیا گیا اور باہر پھینک دیا گیا۔اب پڑوسی اور مقامی عوام متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔ گاؤں میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت اس علاقہ میں امتناعی احکامات بھی نافذ کردیئے گئے ہیں۔ مجاور کا احساس ہے کہ اسمبلی انتخابات قریب ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ فسادات کراتے ہوئے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، یہ ہجوم ایک ریالی کا حصہ تھا۔
راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ سمبھاجی راجے چھترپتی نے وشال گڑھ قلعہ پر مبینہ ناجائز قبضہ کے خلاف بطور احتجاج اس ریلی کی اپیل کی تھی۔ چھترپتی کے حامیوں نے گاجاپور کی ایک مسجد پر بھی حملہ کیا تھا جو وشال گڑھ سے چند کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں لوگوں کو مسجد کی چھت پر بیٹھے ہوئے اور زعفرانی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدراسدالدین اویسی نے ایکناتھ شنڈے اور ڈپٹی چیف منسٹر دیویندرپھڈنویس پر تنقید کرتے ہوئے اس واقعہ کو بابری مسجد کے انہدام کا اعادہ قرار دیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

جنگ اور بدامنی کسی کے بھی حق میں نہیں ہے: امیر جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
مئی 9, 2025
پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے  منھ توڑجواب دیا
قومی خبریں

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے منھ توڑجواب دیا

by Qaumi Tanzeem
مئی 9, 2025
‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ
قومی خبریں

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت
قومی خبریں

اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل
قومی خبریں

دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
امیر جماعت اسلامی ہندکی جانب سے مسلمانوں کے لئے چھ ایکشن پوائنٹس کی تجویز
قومی خبریں

دہشت گردی سنگین مسئلہ اور انسانیت کے خلاف بھیانک جرم-جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
Next Post
سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم میں سمیت پانچ اہلکارہلاک

سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم میں سمیت پانچ اہلکارہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

جنگ اور بدامنی کسی کے بھی حق میں نہیں ہے: امیر جماعت اسلامی ہند

7 منٹس ago
پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے  منھ توڑجواب دیا

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے منھ توڑجواب دیا

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem