نئی دہلی :کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی مدھیہ پردیش میں ایف آئی آردرج ہونے اور شوہررابرٹ واڈرا کے ذریعے ان کے انتخاب لڑنے کی بات کہنے پرسرخیوں میں ہیں ۔ اب شیو سینا (ادھوٹھاکرے دھڑے) کے لیڈرسنجے راؤت کا یہ بیان آیا ہے کہ اگر پرینکا گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف انتخابی میدان میں اترتی ہیں تو وہ انتخاب جیت جائیں گی۔
دراصل شیو سینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے) کے رہنما سنجے راؤت نے کہا ہے کہ اگر پرینکا گاندھی وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑتی ہیں تو ان کی جیت یقینی ہے۔ وارانسی کے لوگ پرینکا گاندھیکی قیادت چاہتے ہیں۔۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رائے بریلی، وارانسی اور امیٹھی کی لڑائی بی جے پی کے لیے مشکل ہے۔
حقیقت تو یہ ہے کہ پرینکا گاندھی ایک سلجھی ہوئی سیاست داں ہیں اور ان کو دوسری اندرا گاندھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے سنجے راؤت نے یہ بات کہی ہے ۔ ایسے اشارے بھی ہیں کہ بی جے پی کے لئے ان انتخابات میں دشواریاں ہیں اور ان کی حکومت کو دس سال کی عوامی ناراضگی کا بھی سامنا ہے۔