• Home
جمعرات, ستمبر 24, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

کیا جاپانی مسکرانا بھول گئے ہیں؟ 4500 روپے دے کر کئی افراد کوچنگ میں سیکھ رہے ’مسکرانے کا طریقہ‘

گزشتہ تین سال میں بیشتر جاپانیوں کے سامنے یہ مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے کہ وہ پبلک لائف میں بغیر ماسک کیسے جائیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ بغیر ماسک رہنا بھول چکے ہیں اور چہرے سے مسکراہٹ بھی غائب ہو چکی ہے۔

by Qaumi Tanzeem
جون 6, 2023
in عالمی خبریں
0
کیا جاپانی مسکرانا بھول گئے ہیں؟ 4500 روپے دے کر کئی افراد کوچنگ میں سیکھ رہے ’مسکرانے کا طریقہ‘

یوں تو مسکرانے کے لیے کوئی پیسے نہیں لگتے، لیکن جاپان میں حالات کچھ مختلف دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جی ہاں، جاپان میں کئی لوگ مسکرانا بھول گئے ہیں اور اب مسکرانے کی کوچنگ لینے کو مجبور ہیں۔ اس کے لیے وہ اچھے خاصے پیسے خرچ کر رہے ہیں اور اپنا قیمتی وقت بھی دے رہے ہیں۔ دراصل کووڈ بحران کے دوران جاپانیوں نے طویل مدت تک ماسک چہرے پر لگا کر رکھا اور کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ماسک نے ہی جاپانیوں کے چہرے سے مسکراہٹ چھین لی ہے۔رواں سال فروری ماہ میں ایک سروے ہوا تھا جس میں پتہ چلا کہ ماسک کی پابندی ہٹنے کے بعد بھی محض 8 فیصد جاپانیوں نے ہی ماسک پہننا چھوڑا۔ ماسک پہننے کی وجہ سے گزشتہ تین سال میں بیشتر جاپانی لوگوں کے سامنے اب یہ مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے کہ وہ پبلک لائف میں بغیر ماسک کے کیسے جائیں۔ گویا کہ حکومت نے ماسک نہ پہننے کی اجازت تو دے دی ہے، لیکن پھر بھی بیشتر لوگ ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بغیر ماسک کے لوگ رہنا بھول چکے ہیں اور چہرے سے مسکراہٹ بھی غائب ہو چکی ہے۔بہرحال، میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو آرٹ اسکول کے درجنوں طلبا و طالبات ہاتھ میں آئینہ لیے مسکرانا سیکھ رہے ہیں۔ اپنی انگلیوں سے گالوں کو کھینچتے ہوئے یہ لوگ مسکرانے کی پریکٹس میں مصروف ہیں۔ ایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے کہ مسکرانے کے لیے آپ کو پیسہ دینا پڑے، لیکن اسمائل کوچ یعنی مسکرانے کی ادا سکھانے والے استاد کیکو کوانو کی کلاس میں شامل ہونے کے لیے لوگ فیس دے رہے ہیں۔

مسکرانے کا طریقہ سیکھنے والی ایک 20 سالہ طالبہ کہتی ہے کہ اس نے طویل مدت سے اپنے چہرے کی خلیات کا استعمال نہیں کیا ہے، اس لیے اسمائل کلاسز لینا ایک اچھی ورزش کی طرح ہے۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے کی وجہ سے لوگوں کو مسکرانے کی زیادہ ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور اب اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کیکو کوانو ایک ریڈیو میزبان رہ چکی ہیں اور 2017 میں انھوں نے اسمائل کمپنی کی شروعات کی تھی۔ حالانکہ کووڈ بحران میں انھیں زیادہ مقبولیت ملی۔ وہ لوگوں کو مسکرانا سکھاتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ اس کے کیا کیا فائدے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ لوگ ورزش خانہ جا کر اپنے جسم کے خلیات کو تو مضبوط کرتے ہیں، لیکن چہرے کو بھول جاتے ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ ماسک پہننے کی پابندی ہٹنے کے بعد سے ہی ان کا بزنس پھلنے پھولنے لگا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کیکو کوانو ایک گھنٹے کے سیشن کے لیے تقریباً 55 ڈالر (تقریباً 4500 روپے) لیتی ہیں۔ وہ پورے دن کا ورکشاپ بھی چلاتی ہیں جس کے لیے وہ 80 ہزار جاپانی یین یعنی تقریباً 47 ہزار روپے فیس لیتی ہیں۔اسمائل کوچ کیکو کوانو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ہالی ووڈ اسٹائل میں مسکرانا سکھاتی ہیں۔ ان کی کلاس کی اہم کشش ہی ہے ’ہالی ووڈ اسٹائل اسمائلنگ ٹیکنک‘۔ اس کے ذریعہ چہرے کو گول کر، آنکھیں چھوٹی کر ہنسنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ کوانو کا ماننا ہے کہ مغربی ممالک کے مقابلے میں جاپانی کم مسکراتے ہیں۔ جاپانی لوگوں غیر ملکی افراد سے بات چیت کرنے کے لیے اپنی آنکھوں کے علاوہ چہرے کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات!
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات!

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2026
سوڈان میں پھر سونے کی کان منہدم، 11 افراد کی موت
عالمی خبریں

سوڈان میں پھر سونے کی کان منہدم، 11 افراد کی موت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ ’ہش منی کیس‘ میں مجرم ثابت
عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ کے سفر سے گریز کریں – امریکہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی
عالمی خبریں

سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2026
دنیا کو امن کی ضرورت -جنرل انتونیو گوٹیرس
عالمی خبریں

دنیا کو امن کی ضرورت -جنرل انتونیو گوٹیرس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2026
ایران میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ میں پانچ افراد جاں بحق
عالمی خبریں

ایران میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ میں پانچ افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2026
Next Post
گھوڑوں کو تکلیف پہنچانے والی یہ کیسی روایت؟

گھوڑوں کو تکلیف پہنچانے والی یہ کیسی روایت؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مودی حکومت میں دس سال سے مسلسل آئین کا قتل ۔کھڑگے

چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق اپوزیشن کی زیرالتوا تحریک پر فیصلہ کیا جائے۔ کھڑگے

10 گھنٹے ago
بہوجن سماج پارٹی لوک سبھا انتخاب تنہا لڑے گی۔مایاوتی

مایاوتی نے اپنے چھوٹے بھتیجے ایشان آنند کو پارٹی کا نیشنل کوآرڈینیٹربنایا

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem