سعودی عرب میں ایک طالبہ کی گریجوایشن کی ڈگری لینے کے موقعے پر اس کی والد کی طرف سے بیٹی کو خوشی سے لگے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ مقبول ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی طرف سے گریجویشن کرنے والی لڑکی کو مبارک باد پیش کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے والد کی طرف سے خوشی کے اظہار کو والد کی پدرانہ شفقت کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔
بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں موجود بزرگ سعودی شہری نے بیٹی کو مبارک باد دینے کے لیے گل دستہ تھام رکھا تھا۔ انہوں نے بیٹی کو گل دستہ پیش کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بزرگ شہری کے اس اقدام کی تعریف کرنے نے ساتھ ساتھ گریجویشن کرنے والی سعودی لڑکی کو مبارک باد پیش کی ہے۔