• Home
پیر, اکتوبر 13, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر  لڑیں گی انتخاب

    جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر لڑیں گی انتخاب

    روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

    روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

    اسمبلی انتخاب سے عین قبل جنتا دل یو کو شدید جھٹکا

    اسمبلی انتخاب سے عین قبل جنتا دل یو کو شدید جھٹکا

    پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیاں شروع

    پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیاں شروع

    دلت طبقہ بہار میں تبدیلی کا خواہاں

    دلت طبقہ بہار میں تبدیلی کا خواہاں

    اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ  پاسوان خاندان میں سیاسی دراڑشدید

    اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ پاسوان خاندان میں سیاسی دراڑشدید

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں تیز

    وَن رینک، وَن پنشن پر مرکز کو سپریم کورٹ کی ڈانٹ

    حتمی لسٹ سے باہر رکھے گئے لوگوں کے اپیل کرنے کے حق کو یقینی بنایا جائے

    لوک سبھا انتخاب:رجحانا ت میں این ڈی اے مضبوط لیکن انڈیا بھی کمزور نہیں

    ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل کرنے کی الیکشن کمیشن کی ہدایت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home اتر پردیش

لکھنو میں نابالغ دلت طالبہ کی اجتماعی عصمت دری

اپوزیشن پارٹیوں نے یوگی حکومت کو ریاست میں خواتین اور دلتوں کے خلاف مظالم کے معاملے پر نشانہ بنایا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2025
in اتر پردیش
0
لکھنو میں نابالغ دلت طالبہ کی اجتماعی عصمت دری

اتر پردیش کے بنتھرا تھانہ علاقے میں ایک دلت نا بالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعے نے ریاست میں خواتین کی حفاظت پر ایک بار پھر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک پوسٹ میں اس واقعہ کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لکھنو پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

بی ایس پی سربراہ کے ردعمل نے ریاست میں خواتین کی حفاظت کے حوالے سے یوگی حکومت اور لا اینڈ آرڈر پر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے بھی یوگی حکومت کو ریاست میں خواتین اور دلتوں کے خلاف مظالم کے معاملے پر نشانہ  بنایا ہے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے’ ایکس‘ پر لکھا کہ راجدھانی لکھنو کے بنتھرا علاقے میں نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ اتر پردیش سمیت ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بشمول عصمت دری اور قتل کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ حکومت کو اس کی روک تھام کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت تو دور،خواتین کی حفاظت پہلے اور بہت ضروری ہے۔ مایاوتی کے اس بیان کے بعد  یوگی حکومت کے نظم ونسق اور ریاست میں خواتین کی حفاظت کو لے کر سوالات اٹھ  رہے ہیں۔

بتا دیں کہ ہفتہ کی دو پہر تقریباً 12 بجے بنتھرا علاقے میں ایک نابالغ طالبہ اپنی بہن سے ملنے کے لئے گھر سے نکلی تھی۔ راستے میں اس کے ساتھ اس کی ایک دوست بھی تھی۔ تبھی کچھ  نوجوانوں نے دوست کو مار پیٹ کر بھگا دیا اور طالبہ کو ایک ویران جگہ لے گئے۔

خبروں کے مطابق نشے کی حالت میں ملزم وشال گپتا، راجندر کشیپ عرف بابو، معراج، للت کشیپ اور شیو کشیپ نے مل کر اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ جب متاثرہ شام تقریباً 5 بجے گھر واپس آئی تو اس نے اپنے گھر والوں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ شکایت ملنے پر پولیس نے اس معاملے میں کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے کیس درج کرکے متاثرہ کا میڈیکل کرایا اور ہفتے کی رات ایک انکاونٹر میں دو ملزمین کو گرفتار بھی کرلیا۔ ایک ملزم للت کے پیر میں گولی لگی ہے جبکہ معراج کو دوسرے تھانہ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس دیگر ملزم کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سختی اور ڈانٹ سے ناراض شاگرد نے  امام کی بیوی اور بیٹیوں کو مار ڈالا
اتر پردیش

سختی اور ڈانٹ سے ناراض شاگرد نے امام کی بیوی اور بیٹیوں کو مار ڈالا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2025
اب جوہر یونیورسٹی پر انکم ٹیکس اور سی پی ڈبلیو ڈی کا چھاپہ
اتر پردیش

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی سیکورٹی دوبارہ بحال

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2025
ایودھیا میں غیر قانونی پٹاخوں کی وجہ سے دھماکہ, 5 ہلاک , متعدد زخمی
اتر پردیش

ایودھیا میں غیر قانونی پٹاخوں کی وجہ سے دھماکہ, 5 ہلاک , متعدد زخمی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 10, 2025
اکھلیش یادو  کی اعظم خان سے رامپور میں ان کے گھر پر ملاقات
اتر پردیش

اکھلیش یادو کی اعظم خان سے رامپور میں ان کے گھر پر ملاقات

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 9, 2025
بے قابو کار نے صبح کی سیر پر نکلے 4 افراد کو کچلا، 3 خواتین ہلاک
اتر پردیش

بے قابو کار نے صبح کی سیر پر نکلے 4 افراد کو کچلا، 3 خواتین ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2025
یمنا خطرے کی سطح سے اوپر، دہلی میں ہائی الرٹ
اتر پردیش

آگرہ میں درگا مورتی وسرجن کے دوران 13 نوجوان غرقاب

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2025
Next Post
جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر  لڑیں گی انتخاب

جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر لڑیں گی انتخاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ممتابنرجی کی جانب سے22جنوری کوریلی نکالنے کا اعلان

ممتا بنرجی نے درگاپور اجتماعی عصمت دری پر اپنے بیان پر وضاحت دی

5 منٹس ago
سختی اور ڈانٹ سے ناراض شاگرد نے  امام کی بیوی اور بیٹیوں کو مار ڈالا

سختی اور ڈانٹ سے ناراض شاگرد نے امام کی بیوی اور بیٹیوں کو مار ڈالا

31 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem