• Home
ہفتہ, فروری 14, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس  حراست میں

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس حراست میں

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    6 سالہ بچی سے درندگی کے معاملہ میں 230 لوگوں پر ایف آئی آر

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس  باقاعدہ طور پر شروع

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس باقاعدہ طور پر شروع

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home اتر پردیش

سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی 33 ماہ بعد جیل سے ضمانت پر باہر

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عرفان سولنکی نے اپنا پہلا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 1, 2025
in اتر پردیش
0
سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی 33 ماہ بعد  جیل سے ضمانت پر باہر

کانپور کے سیسامئو سے سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی 33 ماہ بعد منگل کو شام 6 بجے جیل سے ضمانت پر باہر آگئے۔ جیل کے باہر موجود حامیوں نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عرفان سولنکی نے اپنا پہلا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ انصاف کی جیت ہے۔‘‘ واضح ہو کہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج معاملے میں انہیں مہاراج گنج جیل سے ضمانت پر رہائی ملی ہے۔ عرفان سولنکی کو تمام معاملوں میں پہلے ہی ضمانت مل چکی تھی، لیکن گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ان کی رہائی کا معاملہ پھنسا ہوا تھا۔

عرفان سولنکی کو گزشتہ دنوں ضمانت پر رِہائی کی خوشخبری مل گئی تھی، لیکن کچھ کاغذی کارروائیوں کے بعد آج شام انھیں جیل کی سلاخوں سے باہر نکالا گیا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد عرفان سولنکی سب سے پہلے اپنے خاندان کے لوگوں سے ملے اور انہیں گلے لگایا۔ عرفان سولنکی مہاراج گنج جیل سے رہا ہونے کے بعد کانپور میں اپنی رہائش گاہ کی طرف قافلے کے ساتھ روانہ ہو گئے۔

واضح ہو کہ عرفان سولنکی سے قبل سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی بھی رواں ماہ 23 ستمبر کو سیتاپور جیل سے 23 ماہ بعد رہائی ہوئی تھی۔ اعظم خان سیتاپور جیل میں مختلف مقدمات کے تحت بند تھے، جن میں زمین پر قبضہ اور سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔ اعظم خان اور عرفان سولنکی کی رِہائی کو اتر پردیش کی سیاست میں بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں کی رہائی سماجوادی پارٹی کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہے۔

بہرحال، کانپور کے جاجمئو علاقہ کی رہنے والی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 22 نومبر 2022 کو سماجوادی پارٹی لیڈر عرفان سولنکی نے ان کی جھونپڑی میں آگ لگا دی تھی۔ متاثرہ نے شکایت درج کرائی تھی کہ عرفان اور ان کے ساتھیوں نے زمین پر قبضہ کرنے کے لیے رقم کا مطالبہ کیا تھا اور مخالفت کرنے پر گھر میں آگ لگا دی گئی تھی۔ اس معاملے میں کانپور کے ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے عرفان سولنکی سمیت ان کے بھائی رضوان سولنکی، عزرائیل آٹے والا، شوکت پہلوان اور شریف کو 7 سال  کی سزا سنائی تھی۔ اس سزا کی وجہ سے عرفان سولنکی کی سیسامئو اسمبلی سیٹ سے رکنیت ختم ہو گئی تھی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اتر پردیش میں  پنچایتی انتخابات اگلے برس کے لیے ملتوی ہو نے کا امکان
اتر پردیش

اتر پردیش میں پنچایتی انتخابات اگلے برس کے لیے ملتوی ہو نے کا امکان

by Qaumi Tanzeem
فروری 14, 2026
اتر پردیش

ہولی پر مسلم دکانداروں کو رنگ و گلال فروخت کرنے سے روکنے کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
فروری 14, 2026
مہوبا کے ڈھکواہا گاؤں سے مڈ-ڈے-میل کی بے حد شرمناک تصویر سامنے آئی
اتر پردیش

مہوبا کے ڈھکواہا گاؤں سے مڈ-ڈے-میل کی بے حد شرمناک تصویر سامنے آئی

by Qaumi Tanzeem
فروری 13, 2026
لکھنؤ میں  کار نے چھہ لوگوں کی جان لی
اتر پردیش

لکھنؤ میں کار نے چھہ لوگوں کی جان لی

by Qaumi Tanzeem
فروری 13, 2026
سڑک کنارے موجود گڈھے میں گرنے سے  موٹر سائیکل سوار کی موت
اتر پردیش

سڑک کنارے موجود گڈھے میں گرنے سے موٹر سائیکل سوار کی موت

by Qaumi Tanzeem
فروری 13, 2026
یوپی اسمبلی میں اب تک کا سب سے بڑا 9,12,696 کروڑ روپے کا بجٹ پیش
اتر پردیش

یوپی اسمبلی میں اب تک کا سب سے بڑا 9,12,696 کروڑ روپے کا بجٹ پیش

by Qaumi Tanzeem
فروری 12, 2026
Next Post
کیجریوال کی گرفتاری جمہوریت مخالف عمل ۔عمر عبداللہ

مکمل ریاست کے درجے کے لیے بی جے پی کے ساتھ کوئی سیاسی معاہدہ نہیں-عمر عبد اللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اتر پردیش میں  پنچایتی انتخابات اگلے برس کے لیے ملتوی ہو نے کا امکان

اتر پردیش میں پنچایتی انتخابات اگلے برس کے لیے ملتوی ہو نے کا امکان

5 گھنٹے ago
فڑنویس کی جانب سے استعفیٰ کی پیشکش محض ڈرامہ ۔کانگریس

تلنگانہ کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو نمایاں کامیابی حاصل

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem