قاہرہ :مصر میں پیدا ہونے والےارب پتی تاجرمحمد الفائدجن کے صاحبزادے دودی الفائدکی برطانوی شہزادی ڈائنا کے ساتھ کار حادثے میں موت ہو گئی تھی، 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
لندن میں ہیروڈس ڈپارٹمنٹ اسٹور کے سابق مالک اور فلہم فٹ بال کلب کے سابق مالک الفائد، 1997 میںڈائنا کے ساتھ پیرس میں کار حادثے میں بیٹے ڈوڈی فائد کی موت سے پریشان ہو گئے تھے۔ان کے اہل خانہ مسز محمد الفائد، ان کے بچے اور پوتے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئےبالترتیب کہاکہ ان کے پیارے شوہر، ان کے والد اور ان کے دادا محمد الفائد بدھ 30 اگست 2023 کو بڑھاپے میں پر سکون طور پر انتقال کر گئے ۔
الجزیرہ کی خبر کے مطابق خاندان والوں نے کہا کہ "انہوں نے ایک طویل اور مکمل ریٹائرمنٹ کا لطف اٹھایا۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ اس وقت ان کی رازداری کا احترام کیا جائے۔واضح ہوکہ 1997 میں پیرس کے ایک سڑک حادثے میں شہزادی ڈائنا اور اس کے بوائے فرینڈ دودی الفائد کی موت ہو گئی تھی۔