• Home
منگل, اکتوبر 13, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

تقریبات میں برتن دھونے والے کا بیٹا نیٹ یوجی میں کامیاب

راجستھان کے بالوترا کے 19 سالہ شروَن کمار نے غربت کے باوجود نیٹ یوجی امتحان پاس کیا

by Qaumi Tanzeem
جون 15, 2025
in قومی خبریں
0
تقریبات میں برتن دھونے والے کا بیٹا نیٹ یوجی میں کامیاب

 بالوترا :ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے راجستھان کے ضلع بالوترا کے رہائشی 19 سالہ شروَن کمار نے نیٹ یوجی 2025 امتحان کامیابی سے پاس کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اگر انسان کے اندر سچّا جذبہ اور محنت کرنے کی لگن ہو، تو غربت اور مشکلات اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔’این ڈی ٹی وی انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، شرون کمار کے والدین گاؤں کے مختلف پروگراموں میں برتن دھونے کا کام کرتے ہیں، جبکہ شرون خود بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ فیکٹری میں کام کرتا ہے تاکہ گھر کے اخراجات میں ہاتھ بٹا سکے۔ غربت سے لڑتے ہوئے اور کچی جھونپڑی میں زندگی بسر کرتے ہوئے، شرون نے کبھی بھی اپنے خواب کو مرنے نہیں دیا۔ اس کا خواب تھا کہ وہ ڈاکٹر بنے اور اس خواب کی تعبیر کے لیے اس نے دل و جان سے محنت کی۔

جب شرون کو یہ اطلاع ملی کہ وہ نیٹ امتحان میں کامیاب ہو گیا ہے، اس وقت بھی وہ فیکٹری میں کام کر رہا تھا۔ اس نے او بی سی زمرے میں 4071 واں رینک حاصل کیا ہے۔ یہ خبر سنتے ہی اس کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے۔ دسویں جماعت میں 97 فیصد اور بارہویں میں 88 فیصد نمبر حاصل کرنے والے شرون نے سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کی اور ثابت کیا کہ ٹیلنٹ کسی مالی حیثیت کا محتاج نہیں ہوتا۔

شروَن کی کامیابی میں ’ففٹی ولیجرز سیوا سنستھان‘ نامی ادارے کا بھی اہم کردار ہے، جو ہر سال معاشی طور پر کمزور لیکن باصلاحیت طلبہ کو مفت کوچنگ فراہم کرتا ہے۔ اسی ادارے کی مدد سے شرون کو نیٹ کی تیاری کا موقع ملا اور وہ کامیاب ہوا۔ اس کے اسکور کی بنیاد پر اُمید ہے کہ اسے راجستھان کے کم از کم تین سے چار سرکاری میڈیکل کالج اپنے یہاں داخلہ دے سکتے ہیں۔شرون کا کہنا ہے کہ جب وہ تعلیم مکمل کرکے کمانے لگے گا، تو سب سے پہلے اپنے والد سے برتن دھلوانے کا کام چھڑوا دے گا، کیونکہ وہ یہ کام انہیں کرتے دیکھ کر دکھی ہوتا ہے۔ اس نے کہا، ’’یہ میرے لیے خوشی کی بات نہیں کہ میرے والد یہ کام کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سال نیٹ یو جی امتحان میں راجستھان کے مہیش کمار نے پہلی اور مدھیہ پردیش کے اُتکرش اودھیا نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس داخلہ امتحان میں کل 22.09 لاکھ طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 12.36 لاکھ سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ شرون کمار کی یہ کہانی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ غربت منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ حوصلے کو آزمانے کا ذریعہ ہوتی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دیوالی تک یو پی آئی ٹرانزیکشن پر  ’ایم ڈی آر‘ چارج نہیں لگے گا
قومی خبریں

دیوالی تک یو پی آئی ٹرانزیکشن پر ’ایم ڈی آر‘ چارج نہیں لگے گا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2026
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

ایس آئی آر کےخلاف درخواست میں کئی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2026
دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت
قومی خبریں

دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2026
کینسر کی دواؤں پر ٹریڈ مارجن کو ریگولیٹ کرنے کا مرکزی حکومت  کا  فیصلہ

ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے راہل گاندھی، انڈیا بلاک کی عرضی درج

دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے اروند کیجریوال اور دیگر پارٹی لیڈران کے خلاف پولیس میں شکایت درج

Next Post
مودی کے روڈ شو کی خبروں کے درمیان تیجسوی یادو کا بی جے پی پر سخت حملہ

مسابقتی امتحانات کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی: تیجسوی یادو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دیوالی تک یو پی آئی ٹرانزیکشن پر  ’ایم ڈی آر‘ چارج نہیں لگے گا

دیوالی تک یو پی آئی ٹرانزیکشن پر ’ایم ڈی آر‘ چارج نہیں لگے گا

8 گھنٹے ago
پورے سعودی عرب میں ریڈ الرٹ، ولی عہد بنکر میں منتقل

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार