• Home
بدھ, فروری 18, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    لالو پرساد کی سزا کی معطلی کے خلاف درخواست پر اپریل سے سماعت

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز

    گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے8ہلاک

    کٹیہار کے کرسیلا میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس  حراست میں

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس حراست میں

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    6 سالہ بچی سے درندگی کے معاملہ میں 230 لوگوں پر ایف آئی آر

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس  باقاعدہ طور پر شروع

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس باقاعدہ طور پر شروع

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ووٹر ادھیکار یاترا میں سی پی آئی لیڈر اینی راجہ بھی شامل

اینی راجہ گزشتہ سال لوک سبھا انتخاب میں کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے راہل گاندھی کے خلاف کھڑی ہوئی تھیں

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
in قومی خبریں
0
ووٹر ادھیکار یاترا میں  سی پی آئی لیڈر اینی راجہ بھی  شامل

سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ کی شریک حیات اینی راجہ جمعہ کی صبح ہی بتیا (مغربی چمپارن) سے ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا حصہ بنیں۔ وہ راہل گاندھی اور مہاگٹھ بندھن کے کچھ دیگر لیڈروں کے ساتھ کھلی جیپ پر سوار ہو کر یاترا میں شامل ہوئیں۔ اینی راجہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’ووٹ کا حق سب سے اہم ہے۔ یہ ہمیں اپنی حکومت چننے کی طاقت دیتا ہے۔ انتخاب ہمارے ملک میں حقیقی مساوات کو ظاہر کرتا ہے، جہاں ہر ووٹ کی قدر یکساں ہوتی ہے، چاہے وہ امیر کا ہو یا غریب کا۔ ہم اس حق کو چھیننے کی کسی بھی کوشش کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ میں اسی لیے اس یاترا کا حصہ بنی ہوں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ اینی راجہ گزشتہ سال لوک سبھا انتخاب میں کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے راہل گاندھی کے خلاف کھڑی ہوئی تھیں۔ انتخاب میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد میں راہل گاندھی نے رائے بریلی سے نمائندگی کا فیصلہ کرتے ہوئے وائناڈ سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جب وائناڈ پارلیمانی حلقہ پر ضمنی انتخاب کرایا گیا تو کانگریس نے پرینکا گاندھی کو امیدوار بنایا تھا اور انھوں نے جیت حاصل کر لوک سبھا میں پہلی مرتبہ داخلہ حاصل کیا۔

واضح رہے کہ سی پی آئی قومی سطح پر انڈیا بلاک کا حصہ ہے، حالانکہ وہ کیرالہ میں برسراقتدار ایل ڈی ایف میں شامل ہے۔ کیرالہ میں ایل ڈی ایف کا اہم حریف یو ڈی ایف ہے، جس کی قیادت کانگریس کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوک سبھا انتخاب میں ایل ڈی ایف کی طرف سے اینی راجہ نے راہل گاندھی کے خلاف انتخاب لڑا تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

موہن بھاگوت نےبابری مسجدکو غلامی کی علامت قرار دیا
قومی خبریں

ہندوؤں کی گھٹتی ہوئی آبادی تشویشناک-موہن بھاگوت

by Qaumi Tanzeem
فروری 18, 2026
جے ای ای مینزمیں جڑواں بھائیوں نے رقم کی تاریخ 
قومی خبریں

جے ای ای مینزمیں جڑواں بھائیوں نے رقم کی تاریخ 

by Qaumi Tanzeem
فروری 17, 2026
نئی دہلی-چنئی ایکسپریس میں آگ، تمام مسافر محفوظ
قومی خبریں

نئی دہلی-چنئی ایکسپریس میں آگ، تمام مسافر محفوظ

by Qaumi Tanzeem
فروری 17, 2026
الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات پر ایس بی آئی کوسپریم کورٹ کی پھٹکار
قومی خبریں

جموں و کشمیر میں 8000 بے نامی اکاؤنٹس منجمد

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2026
10 ماہ کی بچی بن گئی ’آرگن ڈونر‘
قومی خبریں

10 ماہ کی بچی بن گئی ’آرگن ڈونر‘

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2026
مرکزی حکومت کی جانب سے وقف بورڈ کی خود مختاری چھینے کی کوشش ۔اویسی
قومی خبریں

اب ایس آئی آر کے ذریعہ شہریت چھیننے کی کوشش : اویسی

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2026
Next Post
بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت

بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

موہن بھاگوت نےبابری مسجدکو غلامی کی علامت قرار دیا

ہندوؤں کی گھٹتی ہوئی آبادی تشویشناک-موہن بھاگوت

16 گھنٹے ago
ادھیر رنجن چودھری کا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط

ادھیر رنجن چودھری کا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط

16 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem