• Home
ہفتہ, ستمبر 20, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

کرناٹک کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی بدعنوانی کے خلاف کانگریس کی جارحانہ مہم

اسمبلی انتخاب جیتنے کے لئے کرناٹک ماڈل کاستعمال ، ریاست کے الیکشن انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا کو بھی میدان میں اتارا گیا

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2023
in قومی خبریں
0
کرناٹک کی طرح  مدھیہ پردیش میں بھی بدعنوانی کے خلاف کانگریس کی جارحانہ مہم

بھوپال : مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے انتخابی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی اپنے 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئےانتخابی بگل بجا دیا ہے۔ دوسری طرف کانگریس نے مدھیہ پردیش جیتنے کے لیے کرناٹک ماڈل کو لاگو کرنا شروع کر دیا ہے۔کانگریس نے جس طرح سے کرناٹک میں بدعنوانی کے خلاف جارحانہ مہم چلائی تھی، کانگریس اسی طرح سے مدھیہ پردیش میں بھی چلا رہی ہے۔ یہی نہیں، کانگریس نے مدھیہ پردیش میں کرناٹک کے انتخابی انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ستمبر 2022 میں کرناٹک کی انتخابی مہم میں کانگریس نے اسی طرح کی پے سی ایم مہم چلائی تھی۔ یہ بدعنوانی کے خلاف مہم تھی جس میں کرناٹک کے وزیر اعلی پر الزام لگایا تھا کہ ان کو پیسہ دیجئے سب کام ہو جاتے ہیں ۔تب نشانہ بناناٹک میں بی جے پی حکومت کے سی ایم بسواراج بومائی تھے اور پارٹی نے ان پر 40 فیصد کمیشن کا الزام لگایا تھا۔ ان الزامات نے کرناٹک میں حکومت مخالف ماحول پیدا کیا کہ کانگریس انتخابات جیت گئی۔ اب کانگریس نے پے سی ایم کی جگہ ماماٹومہم شروع کی ہے اور بسواراج بومائی کے بجائے شیوراج سنگھ چوہان اور مسئلہ وہی کرپشن ہے۔
مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر اور سابق سی ایم کمل ناتھ نے کہا کہ بدعنوانی اور مظالم مدھیہ پردیش کی پہچان بن چکے ہیں۔ شیوراج ٹھگ راج بن گیا ہے۔ تاجر، نوجوان سب کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ کرپشن کے بارے میں کیا بتاؤں تو لوگ کہتے ہیں کہ پیسہ لو اور کام کرو۔ میں جہاں بھی جاتا ہوں، مجھے ہر جگہ مختلف باتیں سننے کو ملتی ہیں۔مدھیہ پردیش جیتنے کے لیے کانگریس نے وہی ماڈل منتخب کیا ہے جس کی بنیاد پر اس نے کرناٹک میں حکومت بنائی تھی۔ کرناٹک کی طرز پر کانگریس مدھیہ پردیش میں بھی بدعنوانی کو مسئلہ بنا رہی ہے۔ کرناٹک کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی کانگریس ووٹروں کو گارنٹی دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہاں بھی کانگریس نرم ہندوتوا کے راستے پر ہے۔ جس طرح کرناٹک میں کانگریسی لیڈروں نے خود کو ہندوتوا کا حامی قرار دیا تھا، اسی طرح مدھیہ پردیش میں کانگریسی لیڈر خود کو ہندوتوا کا حامی بتا رہے ہیں۔
بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں اپنے 39 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے صرف 15 گھنٹے بعد ہی کمل ناتھ نے کرناٹک طرز پر شیوراج حکومت کے خلاف بدعنوانی کی چارج شیٹ جاری کی۔ جس میں تمام گھوٹالے جیسے نیوٹریشن گھوٹالہ، مڈ ڈے میل گھوٹالہ، آنگن واڑی نل پانی گھوٹالہ، یونیفارم گھوٹالہ، نرسنگ گھوٹالہ، ویاپم گھوٹالہ، ہنر گھوٹالہ، پیرامیڈیکل اسکالرشپ گھوٹالہ شامل ہیں۔ کرناٹک کی طرز پر مدھیہ پردیش میں بھی ان گھوٹالوں کے لیے سی ایم شیوراج کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔
مدھیہ پردیش میں کانگریس کرناٹک سے بدعنوانی اور نرم ہندوتوا جیسے مسائل صرف لے کر نہیں آئی بلکہ کرناٹک میں کانگریس کو جتوانے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے رندیپ سنگھ سرجے والا کو بھی لے کر آئی ہے۔سرجے والا کی تقرری کے ساتھ، کانگریس کو اپنی انتخابی حکمت عملی میں برتری حاصل ہونے کی امید ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے
قومی خبریں

’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر  کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی
قومی خبریں

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
دہلی میں نمازیوں پر تشدد اسلاموفوبیا کا مظہر: جمعیۃ علماء ہند
قومی خبریں

مالیگاؤں بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت پر سماعت کے لیے بامبے ہائی کورٹ تیار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان
قومی خبریں

راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن نے کیا اپنا دفاع

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
ووٹوں کو منظم طریقہ سے حذف کئے جانے کے ثبوت موجود
قومی خبریں

ووٹوں کو منظم طریقہ سے حذف کئے جانے کے ثبوت موجود

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 18, 2025
آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار
قومی خبریں

نصف سے زائد ووٹرس کو ایس آئی آر کے دوران کسی دستاویز کی ضرورت نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 18, 2025
Next Post
آدھار اپ ڈیٹ کے سلسلے میں یو آئی ڈی اے آئی نے جا ری کیا الرٹ

آدھار اپ ڈیٹ کے سلسلے میں یو آئی ڈی اے آئی نے جا ری کیا الرٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے

’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے

10 گھنٹے ago
دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لیے سیاسی لڑائی تیز

بہار کے بعد اب اتر پردیش میں بھی ایس آئی آر کرانے کی منصوبہ بندی

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem