اتر پردیش کے گورکھپور میں جمعہ کی رات ایک دردناک سڑک حادثے میں والد اور دو بیٹیوں سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ محی الدین پور بجلی گھر کے سامنے اس وقت پیش آیا جب دو موٹرسائیکلوں میں زوردار ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں مہلوک کی اہلیہ اور بیٹا شدید زخمی ہیں، جبکہ ایک اور موٹرسائیکل سوار بھی تصادم کے بعد ٹرک سے ٹکرا گیا اور بری طرح زخمی ہوگیا۔ کینٹ پولیس نے تینوں زخمیوں کو ضلع اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت نازک ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں میڈیکل کالج ریفر کردیا۔
اتر پردیش کے گورکھپور میں جمعہ کی دیر رات ایک دردناک سڑک حادثے میں والد اور 2 بیٹیوں سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ضلع کے محی الدین پور بجلی گھر کے سامنے اس وقت ہوا جب 2 بائیک کی آپس میں زبردست ٹکر ہو گئی۔ حادثہ میں مہلوک کی اہلیہ اور بیٹا زخمی ہیں جبکہ ایک دیگر بائیک سوار بھی حادثہ کی شکار بائیک سے ٹکرانے کے بعد ٹرک سے متصادم ہوکر بُری طرح زخمی ہو گیا۔ کینٹ پولیس نے تینوں زخمیوں کو ضلع اسپتال میں پہنچایا جہاں ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرں نے میڈیکل کالج ریفر کر دیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کرشنا کرونیش اور ایس ایس پی ڈاکٹر گورو گروور نے میڈیکل کالج پہنچ کر زخمیوں کی حالت دریافت کی۔ مہلوکین کی شناخت محی الدین پور بجلی گھر کے پاس رہنے والے وکرانت، ان کی دو سالہ بیٹی لاڈو اور ایک سال کی بیٹی پری کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حادثے میں رستم پور کے مونو چوہان اور بتیاہاتا ہنومان مندر کے پاس رہنے والے سورج کی بھی موت ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دیر رات پونے بارہ بجے سورج اور مونو ایک ہی بائیک سے منڈن تقریب سے گھر واپس آرہے تھے۔ وکرانت اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ بائیک سے اپنے گھر محی الدین پور بجلی کالونی کی طرف جا رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق محی الدین پور میں نہر روڈ کے پاس وکرانت نے بائیک موڑ کر نہر روڈ کی طرف جانے کی کوشش کی، اسی درمیان کوڑا گھاٹ کی طرف سے آ رہے سورج اور مونو کی تیز رفتار بائیک سے زوردار ٹکر ہو گئی۔