• Home
جمعرات, دسمبر 18, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

تہاڑ جیل میں تلاشی مہم کے دوران قیدیوں اور جیل وارڈن کے درمیان تصادم

21 زخمی قیدیوں میں سے 4 اسپتال میں داخل

by Qaumi Tanzeem
جون 22, 2023
in قومی خبریں
0
تہاڑ جیل میں تلاشی مہم کے دوران قیدیوں اور جیل وارڈن کے درمیان تصادم

تہاڑ جیل انتظامیہ نے بدھ کی دیر رات جیل نمبر 8 میں تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران ایک سیل سے موبائل فون برآمد کیا گیا۔ اس کے بعد قیدیوں اور جیل وارڈن کے درمیان کہا سنی شروع ہو گئی۔ تہاڑ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مباحثہ کے دوران کئی قیدیوں نے خود کو زخمی کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مجموعی طور پر 21 قیدی زخمی ہوئے جن میں سے 17 کو ہلکی چوٹ لگی ہے اور 4 کو زیادہ چوٹ پہنچی ہے جنھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دراصل تہاڑ جیل میں سیل نمبر 8 کے ایک وارڈ میں موبائل فون کے استعمال کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد 21 جون کو 5.20 بجے سے 5.50 بجے کے درمیان تلاشی لی گئی۔ اس تلاشی مہم میں ایک موبائل اور سوئی کی برآمدگی ہوئی۔ اس معاملے میں قیدیوں سے پوچھ تاچھ کی گئی اور موبائل چارجر کے ساتھ ساتھ سم کارڈ بھی برآمد کیا گیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران ایک قیدی نے موبائل فون رکھنے کی بات کا اعتراف کیا۔ پھر اس چھپے ہوئے موبائل فون کی برآمدگی کے لیے جیل ملازمین کنٹرول روم سے بیرک تک اس کے ساتھ گئے۔ حالانکہ بیرک میں پہنچنے پر وہاں موجود دیگر ساتھی قیدیوں نے اسے جیل انتظامیہ کو موبائل فون نہ سونپنے کے لیے اکسایا۔ دیگر قیدیوں نے جیل ملازمین کے ساتھ غلط سلوک کرنا بھی شروع کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ 20 سے زیادہ قیدیوں نے جیل انتظامیہ کو ڈرانے کے لیے خود کو چوٹ پہنچائی تاکہ انھیں بیرک سے چھپا ہوا موبائل فون برآمد کرنے سے روکا جا سکے۔ ہنگامہ کے دوران ایک قیدی نے چھپا ہوا موبائل فون نکالا اور اپنے گھر والوں کو فون کیا۔ پھر گھر والوں نے پی سی آر 112 کو فون کیا اور جیل ملازمین کے ذریعہ جیل کے اندر قیدیوں کو پیٹنے کا الزام لگایا۔ اس درمیان کنٹرول روم میں موجود اضافی ملازمین فوراً جائے حادثہ پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔ زخمی قیدیوں کو جیل ڈسپنسری کے اندر خود کو لگائی گئی چوٹ کے لیے علاج کیا گیا اور ان میں سے 4 کو خود کو چوٹ پہنچانے کے دوران لگی گہری چوٹ کو دیکھتے ہوئے ڈی ڈی یو اسپتال میں ریفر کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ہنگامہ کے دوران سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا گیا اور رات تقریباً 10.30 بجے چھپا ہوا موبائل فون برآمد ہوا۔ یہی وہ موبائل فون تھا جس کا استعمال ایک قیدی نے اپنے گھر والوں کو فون کرنے کے لیے کیا تھا۔ قیدیوں کے ذریعہ خود کو چوٹ پہنچا کر جیل انتظامیہ کو ڈرانے دھمکانے کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ واقعہ کی شکایت پولیس اسٹیشن، ہری نگر میں کر دی گئی ہے۔ قصوروار قیدیوں کے خلاف دہلی جیل ضابطوں کے مطابق آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

کانگریس کا انتخابی دستاویز تمام طبقات کے لیے انصاف کا ضامن۔چدمبرم
قومی خبریں

گاندھی جی کا دوسری بار قتل: پی چدمبرم

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2025
دہلی میں ‘نو پی یو سی، نو فیول’ کا اصول  آج سے نافذ
قومی خبریں

دہلی میں ‘نو پی یو سی، نو فیول’ کا اصول آج سے نافذ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2025
دہلی–ممبئی ایکسپریس وے پر  پک اپ میں آگ لگنے سے 3 افرادزندہ جلے
قومی خبریں

دہلی–ممبئی ایکسپریس وے پر پک اپ میں آگ لگنے سے 3 افرادزندہ جلے

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 17, 2025
پرواز منسوخ ہونے پر آگ بگولہ ہوئے انوپم کھیر، انڈیگو پر نکالی بھڑاس
قومی خبریں

پرواز منسوخ ہونے پر آگ بگولہ ہوئے انوپم کھیر، انڈیگو پر نکالی بھڑاس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 16, 2025
نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار
قومی خبریں

نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 16, 2025
خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچنا اس کے وقار اور مذہبی شناخت پر براہ راست حملہ
قومی خبریں

خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچنا اس کے وقار اور مذہبی شناخت پر براہ راست حملہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 16, 2025
Next Post
گئو رکشا کے نام پر قانون توڑنے والوں کو جیل میں ڈالو

گئو رکشا کے نام پر قانون توڑنے والوں کو جیل میں ڈالو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کانگریس کا انتخابی دستاویز تمام طبقات کے لیے انصاف کا ضامن۔چدمبرم

گاندھی جی کا دوسری بار قتل: پی چدمبرم

1 گھنٹہ ago
مہاراشٹر میں اجیت پوار گروپ کے وزیر مانک راؤ کوکاٹے کا استعفیٰ

مہاراشٹر میں اجیت پوار گروپ کے وزیر مانک راؤ کوکاٹے کا استعفیٰ

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem