• Home
جمعرات, ستمبر 3, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد زخمی

    مغربی چمپارن ضلع کے لوریا تھانہ علاقے میں  دردناک سڑک حادثہ-5 افرادہلاک

    مغربی چمپارن ضلع کے لوریا تھانہ علاقے میں دردناک سڑک حادثہ-5 افرادہلاک

    نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اپنے والد لالو پرساد یادو کے ساتھ پٹنہ واپس

    طلبہ کے مسائل اور بے روزگاری کو لیکر آر جے ڈی کا راج بھون مارچ آج

    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    بہار میں اردو، عربی اور فارسی کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک!

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں  کے خلاف طلبہ کا مارچ

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا مارچ

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    مظفر پور میں ماں بیٹے کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ پولیس نے حل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا حکم

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

وقف کے بعد چرچ کی زمینیں نشانے پر! راہل گاندھی

وقف ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بھی اس پر سیاسی اور سماجی سطح پر بحث جاری

by Qaumi Tanzeem
اپریل 5, 2025
in قومی خبریں
0
مودی او راڈانی کو ”جیب کترے“ کہنے پر راہل گاندھی کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی

وقف ترمیمی بل 2024 کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بھی اس پر سیاسی اور سماجی سطح پر بحث جاری ہے۔ اب کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر حکومت اور آر ایس ایس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وقف کے بعد اب آر ایس ایس کی توجہ چرچ کی زمینوں پر مرکوز ہو گئی ہے۔

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’میں نے کہا تھا کہ وقف بل اس وقت مسلمانوں کو نشانہ بناتا ہے لیکن مستقبل میں یہ دوسرے اقلیتی طبقات پر بھی حملے کی بنیاد بن سکتا ہے۔ وقف کے بعد آر ایس ایس کا چرچ کی طرف رخ کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ صرف آئین ہی ایک ایسی ڈھال ہے جو ہمارے عوام کو ایسے حملوں سے بچاتا ہے اور اس کی حفاظت ہمارا اجتماعی فریضہ ہے۔

راہل گاندھی نے جس خبر کا حوالہ دیا ہے وہ آر ایس ایس سے منسلک جریدے آرگنائزر کے ویب پورٹل پر شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کیتھولک چرچ بمقابلہ وقف بورڈ کے عنوان سے مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیتھولک ادارے ملک میں تقریباً سات کروڑ ہیکٹیئر زمین کے مالک ہیں اور انہیں سب سے بڑا غیر سرکاری زمین دار قرار دیا گیا ہے۔

اس دعوے کے بعد نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے مذہبی و سماجی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے بیان میں اسی امکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے صرف مسلمانوں تک محدود نہ ماننے کی بات کہی ہے۔

خیال رہے کہ وقف ترمیمی بل کو پہلے لوک سبھا میں پیش کیا گیا، جہاں اس کے حق میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے۔ اس کے بعد راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 128 اور مخالفت میں 95 ووٹ آئے۔ دونوں ایوانوں سے منظور ہونے کے بعد اب یہ بل صدر جمہوریہ کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔

دوسری طرف جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) میں اس بل کو لے کر اندرونی خلفشار بڑھ گئی ہے۔ پارٹی کے پانچ اراکین، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اس بل پر نرم رویے سے ناراض ہو کر استعفیٰ دے چکے ہیں۔ جبکہ یوپی میں جیت چودھری کی آر ایل ڈی کے بھی ایک عہدیدار احتجاجاً اپنا استعفی پیش کر چکے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک گھوٹالہ معاملہ میں تیسری چارج شیٹ فائل
قومی خبریں

آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک گھوٹالہ معاملہ میں تیسری چارج شیٹ فائل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1250  سےاوپر پہنچی
قومی خبریں

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1250 سےاوپر پہنچی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2026
دہلی یونیورسٹی کی طالبات نے گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری کے خلاف مارچ نکالا
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی کی طالبات نے گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری کے خلاف مارچ نکالا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2026
ممتا بنرجی کی بھتیجی برشٹی مکھرجی گھر میں پھندے سے لٹکی ملیں
قومی خبریں

ممتا بنرجی کی بھتیجی برشٹی مکھرجی گھر میں پھندے سے لٹکی ملیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2026
نیپال میں تقریباً 4 ہزار افراد اب بھی لاپتہ -ہلاکتوں کی تعداد 987 پہنچی
قومی خبریں

نیپال میں تقریباً 4 ہزار افراد اب بھی لاپتہ -ہلاکتوں کی تعداد 987 پہنچی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2026
دہلی ایس آئی آر: ڈرافٹ لسٹ میں 47 لاکھ ووٹرس کے نام نہیں
قومی خبریں

دہلی ایس آئی آر: ڈرافٹ لسٹ میں 47 لاکھ ووٹرس کے نام نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2026
Next Post
لال قلعہ حملہ کیس میں اشفاق کی رحم کی درخواست ِصدر جمہوریہ نے مستردکردی

وقف ترمیمی بل :مسلم پرسنل لاء بورڈ نے صدر مرمو سے ملاقات کا وقت مانگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک گھوٹالہ معاملہ میں تیسری چارج شیٹ فائل

آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک گھوٹالہ معاملہ میں تیسری چارج شیٹ فائل

1 گھنٹہ ago
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1250  سےاوپر پہنچی

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1250 سےاوپر پہنچی

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem