• Home
جمعرات, ستمبر 4, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

مالیگاؤں بم دھماکہ کے سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ میں اپیل داخل

مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر متاثرین کی طرف سے داخل کردہ اپیل میں این آئی اے پر ملزمین سے سمجھوتہ کرنے کا الزام

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2025
in قومی خبریں
0
مالیگاؤں بم دھماکہ کے سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ میں  اپیل داخل

نئی دہلی: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ مقدمہ میں خصوصی این آئی اے عدالت سے بری کیے گئے تمام ملزمین بشمول سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہت اور سمیر کلکرنی کے خلاف بم دھماکہ متاثرین نثار احمد حاجی سید بلال، شیخ لیاقت محی الدین، شیخ اسحاق شیخ یوسف، عثمان خان عین اللہ خان، مشتاق شاہ ہارون شاہ اور شیخ ابراہیم شیخ سپڑو نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے بامبے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کر دی ہے۔

اپیل این آئی اے قانون کی دفعہ 21، بی این ایس ایس قانون کی دفعہ 413 کے تحت داخل کی گئی ہے۔ بم دھماکہ متاثرین نے ہائی کورٹ سے گزارش کی ہے کہ وہ نچلی عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کر کے ملزمین کو بم دھماکہ میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات کے تحت سزا دے۔ ایڈووکیٹ شریف شیخ اور ایڈوکیٹ متین شیخ کی جانب سے بامبے ہائی کورٹ میں داخل کردہ پٹیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ خصوصی این آئی اے عدالت کے جج اے کے لاہوٹی نے اے ٹی ایس پولیس گواہان کی گواہیوں کو یکسر خارج کر دیا جو سپریم کورٹ کی رہنما ہدایت کی نفی ہے، نیز معمولی تکنیکی خامیوں کا ملزمین کو غیر معمولی فائدہ دیا گیا، حالانکہ بیشتر سرکاری گواہان کی گواہی سے یہ واضح ہوا تھا کہ ملزمین بم دھماکہ کرنے کی سازش میں ملوث تھے۔ پٹیشن میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ خصوصی جج نے اپنے فیصلے میں اس بات کا اعتراف کیا کہ استغاثہ نے اہم گواہان کو عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا، نیز پختہ ثبوت کو بھی عدالت سے چھپایا گیا۔ لہٰذا ہائی کورٹ اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان اہم گواہان کو عدالت میں گواہی کے لیے طلب کرے اور ان پختہ ثبوتوں کو بھی دیکھے جسے استغاثہ نے خصوصی عدالت سے چھپایا تھا۔

بم دھماکہ متاثرین نے اپنی عرضداشت میں مزید لکھا ہے کہ نچلی عدالت کا فیصلہ یہ واضح اشارہ دیتا ہے کہ دوران ٹرائل این آئی اے نے ملزمین سے سمجھوتہ کر لیا تھا، جس کے نتیجے میں ملزمین کو مقدمہ سے بری کیا گیا۔ مجسٹریٹ کے روبرو گواہی دینے والے 8 گواہان اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہو گئے اور ان کے خلاف استغاثہ نے عدالت میں جھوٹی گواہی دینے کا مقدمہ درج نہیں کیا، جبکہ بم دھماکہ متاثرین نے ان سے کئی بار درخواست کی۔ عرضداشت میں مزید تحریر کیا گیا کہ آر ٹی او سورت کی اہم گواہی کو سیشن عدالت نے نظر انداز کر دیا، جس میں اس نے ایل ایم ایل موٹر سائیکل سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے نام پر ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ نیز کرنل پروہت کے سازشی میٹنگوں میں موجود ہونے کے اعتراف کو بھی عدالت نے قبول نہیں کیا۔

عرضداشت میں بامبے ہائی کورٹ کی توجہ عدالتی ریکارڈ سے غائب ہونے والے ان 13 اہم دستاویزات کی جانب بھی کرائی گئی جو اس اہم مقدمہ میں ملزمین کے ملوث ہونے کے انتہائی اہم ثبوت تھے۔ عدالتی تحویل میں ہونے کے باوجود الیکٹرانک ثبوتوں کی سی ڈی ٹوٹی ملنے کا بھی پٹیشن میں ذکر ہے۔ عرض داشت میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ مقدمہ کمزور کرنے کے لیے این آئی اے نے ملزمین کے خلاف مکوکا قانون کو از خود ہی ہٹا لیا، جبکہ مکوکا قانون بامبے ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ہی ملزمین پر عائد کیا گیا تھا۔ پٹیشن میں بم دھماکہ متاثرین نے سابق خصوصی وکیل استغاثہ روہنی سالیان کے مقدمہ سے متعلق دیے گئے بیان اور پھر ان کی برخاستگی اور بعد میں خصوصی وکیل استغاثہ کی تقرری کا بھی ذکر کیا گیا ہے، نیز اے ٹی ایس کی جانب سے جمع کیے گئے پختہ ثبوت و شواہد کو کس طرح این آئی اے نے کمزور کیا ہے، اسے بھی تفصیل سے درج کیا گیا ہے۔ بم دھماکہ متاثرین نے بامبے ہائی کورٹ سے بی این ایس ایس کی دفعہ 391 کے تحت مزید گواہان کو طلب کرنے کی اور نچلی عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

اپیل کا مسودہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سینئر وکلاء کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے، جس میں ان تمام خامیوں کا ذکر کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر خصوصی این آئی اے کورٹ نے ناکافی ثبوت و شواہد کی وجہ سے ملزمین کو مقدمہ سے بری کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آئی اے یا ریاستی حکومت کی جانب سے مقدمہ سے بری کیے گئے ملزمین کے خلاف اب تک ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کے تعلق سے کوئی خبر نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ استغاثہ کی جانب سے جس منظم طریقے سے مقدمہ کو کمزور کر کے ملزمین کو فائدہ پہنچایا گیا۔ حکومت سے کم ہی امید ہے کہ وہ ملزمین کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرے گی، لیکن حصول انصاف کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

جمعیۃ علماء ہند نے اپیل کی تیاری میں تعاون کرنے والے سینئر ایڈووکیٹ نتیا راما کرشنن، ایڈووکیٹ شریف شیخ، ایڈووکیٹ متین شیخ، ایڈووکیٹ نیاز احمد لودھی، ایڈووکیٹ عرفانہ ہمدانی، ایڈووکیٹ شاہد ندیم، ایڈووکیٹ انصار تنبولی، ایڈووکیٹ استوتی رائے اور بم دھماکہ متاثرین کے کاغذات تیار کرنے میں دوڑ بھاگ کرنے والے مولانا عبدالقیوم قاسمی اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا۔(پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جون میں 1.61 لاکھ کروڑ روپے جی ایس ٹی کی وصولی
قومی خبریں

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں 12 اور 28 فیصد والا سلیب ختم کرنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2025
دہلی فسادات سازش کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس
قومی خبریں

دہلی فسادات سازش کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2025
عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
قومی خبریں

عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2025
ٹرین کے ٹرائل رَن کے دوران حادثہ ۔دو بچیاں ہلاک
قومی خبریں

شدید بارش کے سبب کئی ٹرینیں منسوخ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2025
پنجاب میں سیلاب کی تباہی پرراہل اور پرینکا کا  اظہارتشویش
قومی خبریں

پنجاب میں سیلاب کی تباہی پرراہل اور پرینکا کا اظہارتشویش

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2025
بارش کی وجہ سے گروگرام شہر کی حالت ابتر
قومی خبریں

بارش کی وجہ سے گروگرام شہر کی حالت ابتر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مالیگاؤں بم دھماکہ کے سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ میں  اپیل داخل

مالیگاؤں بم دھماکہ کے سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ میں اپیل داخل

9 سیکنڈز ago
جون میں 1.61 لاکھ کروڑ روپے جی ایس ٹی کی وصولی

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں 12 اور 28 فیصد والا سلیب ختم کرنے کا فیصلہ

20 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem