• Home
جمعرات, جنوری 1, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

امیر جماعت اسلامی ہندکی جانب سے مسلمانوں کے لئے چھ ایکشن پوائنٹس کی تجویز

سیدسعادت اللہ حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عزم و ہمت سے کام لیا جائے

by Qaumi Tanzeem
فروری 10, 2024
in قومی خبریں
0
امیر جماعت اسلامی ہندکی جانب سے مسلمانوں کے لئے چھ ایکشن پوائنٹس کی تجویز

نئی دہلی: امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’آنے والے انتخابات کے تناظر میں ہندوستانی مسلمانوں کے سامنے مسائل و چیلنجز روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔ فرقہ واریت اور تنگ سیاسی نظریات کے حامل افراد ہمارے ملک کی جمہوریت کو تباہ و برباد کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں میں کافی غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ لیکن ہمیں ان حالات سے خوفزدہ یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ اس وقت عزم و ہمت سے کام لیا جائے اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مسلسل کام کیا جائے۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کو اس طرح کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سے پہلے 1857 کی بغاوت سے لے کر ہندوستان کی آزادی تک، تقسیمِ وطن اور دیگر آزمائشی واقعات تاریخ کا حصہ رہے ہیں اور بفضلہ مسلمانوں نے ان تمام چیلنجوں کا سامنا بحسن و خوبی کیا اور ان پر قابو پایا‘‘۔محترم امیر جماعت نے مزید کہا کہ ’’ ہمیں اپنی طاقت سے آگاہ رہنا چاہئے، اس کی جڑیں ہمارے مذہب ، اس کی عظیم تعلیمات اور اصولوں میں پیوست ہیں۔ کسی بھی طرح کے جبر و استحصال کے خلاف ایک محافظ کے طور پر کام کرنا ہماری روایت رہی ہے۔ اسی لئے ہمیں آزمائشوں اور فتنوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ہمارے سامنے موجود ان چیلنجوں کا کوئی فوری حل نہیں ہے۔ اس کے لئے طویل مدتی حل تلاش کرنا ہوگا جس کے لئے ہمیں اپنے اثرو رسوخ کے دائرے میں تبدیلی لانی ہوگی۔
اس کے لئے میں کمیونٹی کے لئے چھ ایکشن پوائنٹس تجویز کررہا ہوں : ان میں پہلا یہ ہے کہ اپنے ہم وطنوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کیا جائے۔ مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں غیر مسلموں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور اور اسلام کی حقیقی تصویر ان کے سامنے پیش کی جائے۔ دوسرا ہے امت مسلمہ کی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا۔ ان کی تعلیم، معیشت اور دیگر کمزوریوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے، بالخصوص ان کے اخلاقی کردار کو بہتر بناکر انہیں دین مبین پر عمل کرنے کا عادی بنایا جائے۔ تیسرا ہے ’’ خیر امت‘‘ یعنی بہترین امت ہونے کا کردار ادا کرنا۔ چوتھا ہے تمام کمزوروں اور مظلوموں کو انصاف دلانے کے لئے اٹھ کھڑا ہونا ۔ ہمیں ہر ظلم و استحصال کے خلاف مزاحمت کرنا ہے لیکن پُرامن طریقے سے۔ پانچواں ہے سوشل میڈیا کی طاقت کو تعمیری مقاصد کے لئے استعمال کرنا۔ اپنی ناامیدی، خوف اور مایوسیوں کو ہوا دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر اس کا استعمال نہ کیا جائے، بلکہ ملک کو درپیش مسائل سے آگاہی، اسلام کے بارے میں بیداری اور امت کو ہمت و حوصلہ کی فراہمی کے لئے اس کا استعمال ہو۔ چھٹی بات یہ ہے کہ آنے والے انتخابات ملک کے لئے بہت اہم ہیں۔ ہمیں پُرامن طریقے پر ملک کے انصاف پسند لوگوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ لوگ الیکشن میں لازمی طور پر شرکت کریں اور اپنی ذمہ داریاں صحیح سمت میں ادا کریں۔ آئیے ہم مسائل سے بھرے اس وقت کو ایک نئے دور میں بدل کر اس کا آغاز کریں اوراپنے غم و غصے کو تعمیری توانائی میں تبدیل کرنے کا عزم کریں۔ یہ ہماری موجودہ حالت کو بہتر و پائیدار بنانے میں معاون و
مددگار ثابت ہوگا۔(پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہریانہ میں فرضی کرپٹو فرم کے خلاف ای ڈی  کی کارروائی
قومی خبریں

ہریانہ میں فرضی کرپٹو فرم کے خلاف ای ڈی کی کارروائی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 31, 2025
آدھار کارڈ اور پین کو لنک کرنے کا آج آخری موقع
قومی خبریں

آدھار کارڈ اور پین کو لنک کرنے کا آج آخری موقع

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 31, 2025
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر نریندر مودی کا اظہارِ افسوس
قومی خبریں

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر نریندر مودی کا اظہارِ افسوس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 30, 2025
راج ناتھ امریکہ اور جرمنی کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے
قومی خبریں

79 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی معاہدوں کی منظوری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 29, 2025
نئے سال سے پہلے شدید سردی کا اندیشہ
قومی خبریں

نئے سال سے پہلے شدید سردی کا اندیشہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 29, 2025
پنجاب حکومت کو مذہبی معاملات میں مداخلت بندکرنے کا سکھ مذہبی رہنماؤں کا انتباہ
قومی خبریں

پنجاب حکومت کو مذہبی معاملات میں مداخلت بندکرنے کا سکھ مذہبی رہنماؤں کا انتباہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 29, 2025
Next Post
5 سالوں میں ملک کی خدمت کے تعلق سے اہم فیصلے کرنے کا وزیر اعظم کا دعویٰ

5 سالوں میں ملک کی خدمت کے تعلق سے اہم فیصلے کرنے کا وزیر اعظم کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے تحت ووٹر فہرست کی تیاری کا عمل جاری

مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے تحت ووٹر فہرست کی تیاری کا عمل جاری

11 گھنٹے ago
ہریانہ میں فرضی کرپٹو فرم کے خلاف ای ڈی  کی کارروائی

ہریانہ میں فرضی کرپٹو فرم کے خلاف ای ڈی کی کارروائی

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem