نئی دہلی : پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آخری دن ایودھیا میں تعمیر رام مندر کو لے کر بحث ہوئی ۔ اس میں حصہ لیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ایک عظیم روایت کا اہم دن ہے۔ اس سے پہلے جب وزیراعظم مودی لوک سبھا پہنچے تو جئے شری رام کے نعرے لگائے گئے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں ملک کی خدمت میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ لوک سبھا میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ آج کا دن کافی اہم ہے۔ آج ملک کو نئے اعتماد کا سامنا ہے۔ ریفارم، ٹرانسفارم اور پرفارم کا کام ہورہا ہے ۔ 17ویں لوک سبھا نے ملک کی اپنی 5 سال کی خدمت میں کئی اہم فیصلے کئے اور بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود ہر ایک نے اپنی صلاحیت کے مطابق ملک کو صحیح سمت دینے کی کوشش کی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بنی نوع انسان نے صدی کے سب سے بڑے بحران کا سامنا کیا ہے۔ وبائی مرض کے دوران گھر سے نکلنا کافی مشکل کام تھا۔ ایسے وقت میں بھی ملک کے کام کو رکنے نہیں دیا گیا اور ایوان کے وقار کو بھی برقرار رکھا گیا۔ بحران کے دوران ملک کا کام رکنے نہیں دیا گیا۔ پھر سب نے بحث کی کہ ایوان کے لیے نئی عمارت ہونی چاہئے، لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تاھ ۔ یہ آپ کے فیصلے کا نتیجہ ہے کہ آج ہمیں نیا ایوان ملا ۔