• Home
بدھ, ستمبر 17, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

آئین کو بچانے کے لیے تمام جماعتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے -کھڑگے

کانگریس صدر نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کے بغیر عوام کی شراکت ممکن نہیں

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 2, 2024
in قومی خبریں
0
یو جی سی-نیٹ امتحان کی منسوخی لاکھوں طلباء کی فتح۔کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دہلی کے رام لیلا میدان پر آئین کے تحفظ کے حوالہ سے منعقدہ کانگریس کے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو بچانے کے لیے تمام جماعتوں اور تنظیموں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کے بغیر عوام کی شراکت ممکن نہیں۔ انہوں نے تاریخی حوالوں کے ساتھ بتایا کہ برطانوی دور میں صرف امیر زمینداروں کو ووٹ کا حق حاصل تھا، لیکن پنڈت جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر امبیڈکر نے مل کر بالغ رائے دہی کی بنیاد رکھی۔ ملکارجن کھڑگے نے طنزاً سوال کیا کہ کیا بالغ رائے دہی مودی نے دی؟ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام حقوق آئین کی مرہون منت ہیں، جن کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ پچھلے 11 سالوں میں بی جے پی نے مسلسل آئین، آئینی اداروں اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوئی۔ میڈیا پر پابندی لگائی گئی۔ بی جے پی کے لیڈران سرعام 400 پارلیمانی سیٹوں کی مانگ کرنے لگیں تاکہ وہ آئین کو بدل سکیں۔ ایسے ماحول میں راہل گاندھی نے کشمیر سے کنیاکماری پھر منی پور سے ممبئی تک کی یاترا نکالی۔ ان یاتراؤں نے عوام کے ایشوز کو کانگریس پارٹی کا ایشو بنایا۔ اس ملک کا ایشو بنایا اور آج آپ سب یہاں اس تاریخی رام لیلا میدان میں اکٹھا ہوئے ہیں کیونکہ یہ ایشو آج بھی ختم نہیں ہوئے۔
سنبھل کے معاملے پر کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ وہاں پہلے مندر تھا اب مسجد ہے۔ مسجد کے نیچے مندر ہے۔ موہن بھاگوت نے 2022 میں کہا تھا ہر مسجد میں شیو لنگ ڈھونڈنے کا کام نہ کریں۔ آپ کے (بی جے پی) کے لوگ ایسا بولتے ہیں پھر بھی آپ یہ کرتے ہیں۔ 1947 سے قبل کے مذہبی مقامات کو جوں کا توں برقرار رکھنے کے لیے سال 1991 میں قانون بنایا گیا تھا۔ یہ لوگ اس کو بھی نہیں مان رہے ہیں۔ قانون بھی آپ بناتے ہو اور توڑتے بھی آپ ہو۔ تاج محل مسلمانوں نے بنایا ہے اس کو بھی جا کر توڑو۔ لال قلعہ مسلمانوں نے بنایا وہ بھی توڑ دو۔ حیدر آباد میں قلعہ ہے وہ بھی توڑ دو۔ سب کچھ ایسے ہی ختم کر دیں گے کیا ہم لوگ۔
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’میں بھی ہندو ہوں میرا نام ملکارجن ہے۔ میں سیکولر رہنے کی وجہ سے چاہتا ہوں ایک ہو کر چلو۔ وقف بل کا کانگریس کے ساتھ ساتھ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے مخالفت کی ہے۔ یہ لوگ ملک کو توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ایسے ہی کرتے رہیں گے تو پھر ایک بار ملک غلامی میں چلا جائے گا۔ ہم سب مل کر انصاف کے لیے لڑیں گے۔

Prev Post
Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

پرالی جلانے کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سخت ناراض

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

مہاراشٹر الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی پھٹکار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
ٹرین میں دہشت گرد ہونے کی خبر- ممبئی سے امرتسر جانے والی ٹرین متھرا میں روکی گئی
قومی خبریں

یکم اکتوبر سے تتکال والا ضابطہ ریزرویشن ٹکٹ پر بھی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2025
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

مولانا ارشد مدنی کا ’سپریم فیصلہ‘ پر اظہارِ اطمینان

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

وقف کے لیے 5 سال تک اسلام کا پیروکار ہونا ضروری نہیں-سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
Next Post
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو تین سال بعد حاصل ہوا پاسپورٹ

محبوبہ مفتی نے سنبھل میں پیش آئے واقعہ کو بدبختانہ قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

10 گھنٹے ago
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ

پرالی جلانے کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سخت ناراض

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem