لکھنئو :دہلی میں بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کے بعد یوپی میں کابینہ کی توسیع کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔ جمعہ کو وزیر اعلی ٰیوگی آدتیہ ناتھ نے گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کی۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آئندہ ایک دو روز میں کابینہ میں توسیع ہو سکتی ہے۔بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ ہونے کے بعد کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
بی جے پی نے یوپی میں اپنے اتحادیوں کو ۶سیٹیں دینے کا فیصلہ کیاہے۔پارٹی نے اوم پرکاش راج بھر کی ایس بی ایس پی (ایک سیٹ)، اپنا دل (دو سیٹیں)، نشاد پارٹی (ایک سیٹ) اور آر ایل ڈی (دو سیٹیں) د دینے پر اتفاق کیا ہے۔مجوزہ کابینہ توسیع میں اوم پرکاش راج بھر، دارا سنگھ چوہان کو وزیر بنایا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی این ڈی اے میں شامل آر ایل ڈی سے بھی کسی ایک رہنما کو وزیر بنایا جاسکتاہے۔اس سلسلہ میں بی جے پی اور آرایل ڈی میں بات چیت جاری ہے۔