نئی دہلی :انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن(اسرو)نے آدتیہ۔ایل 1 خلائی جہاز پر سوار سولر الٹرا وائلٹ امیجنگ ٹیلی سکوپ(ایس یو آئی ٹی) آلے کے ذریعہ لی گئی ‘سورج کی پہلی مکمل ڈسک کی تصویر کشی شیئر کی ہے۔ایس یو آئی ٹی پے لوڈ قریب الٹرا وایلیٹ طول موج میں سورج کی مکمل ڈسک کی تصاویر کھینچتا ہے۔ تصاویر میں 200 سے 400 این ایم تک طول موج میں سورج کی پہلی بار مکمل ڈسک کی نمائندگی شامل ہے۔ وہ سورج کے فوٹو فیر اور کروموسفیئر کی پیچیدہ تفصیلات پر مشتمل ہیں۔ اسرو نے یہ بھی اطلاع دی کہ جن نمایاں خصوصیات کا انکشاف ہوا ہے ان میں سورج کے دھبے، پلیج اور پرسکون سورج کے علاقے ہیں، جیسا کہ Mg II h تصویر میں ان کی نشاندہی کی گئی ہے ان سے سائنس دانوں کو سورج کے فوٹو فیر اور کروموسفیئر کی پیچیدہ تفصیلات کا علم حاصل ہوگا ۔