تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ مسئلہ آن لائن ووٹر رجسٹریشن کے دوران پیش آیا تھا۔ سشما نے جنوری 2024 میں فارم نمبر 6 بھر کر آن لائن ووٹر رجسٹریشن کرایا تھا۔ لیکن جب انہیں فوری طور پر ای پی آئی سی کارڈ (شناختی کارڈ) نہیں ملا تو انہوں نے دوبارہ فارم نمبر 6 بھر دیا۔ اس وجہ سے ان کے نام کا اندراج 6 بار ہو گیا۔
مذکورہ معاملہ میں انتخابی افسران نے بتایا کہ ان 6 میں سے 5 اندراج جعلی تھیں۔ اب تمام جعلی اندراج ہٹا دی گئی ہیں اور ووٹر لسٹ میں صرف ایک نام رہ گیا ہے۔ ڈاکٹر اندو رانی جاکھڑ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پالگھر نے کہا کہ ووٹر رجسٹریشن آفیسر کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ سے جعلی ناموں کی سختی سے جانچ کریں اور اصول کے مطابق فارم نمبر 7 بھر کر جعلی اندراج کو ہٹائیں۔
واضح رہے کہ ریاست میں اسمبلی انتخاب کے بعد سے ہی اپوزیشن خاص طور سے کانگریس ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کے سنگین الزمات عائد کر رہی ہے۔ پالگھر ضلع میں جعلی ووٹ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن پر طرح طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔














