• Home
منگل, ستمبر 29, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

ڈونالڈ ٹرمپ کوشدید عدالتی جھٹکا۔کسی بھی انتخاب میں حصہ لینے پر پابندی

6جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پرہوئے حملوں کا شاخسانہ۔ٹرمپ کی ٹیم رنجیدہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 21, 2023
in عالمی خبریں
0
ڈونالڈ ٹرمپ کوشدید عدالتی جھٹکا۔کسی بھی انتخاب میں حصہ لینے پر پابندی

واشنگٹن : امریکی ریاست کولوراڈو کی ایک اعلٰی عدالت نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا کی خبروںکے مطابق 6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر ہوئے حملوں میں ٹرمپ کے کردار کو بنیاد بناتے ہوئے کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے یہ پابندی عائد کی ہے۔سپریم کورٹ کے چار، تین کی اکثریتی فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ میں پہلے صدارتی امیداوار ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔اعلیٰ عدالت کے اس فیصلے کے بعد ٹرمپ ریاست کولوراڈو میں صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ امریکہ کی سپریم کورٹ میں بھی یہ معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکہ کے آئین کے مطابق ’بغاوت یا غداری‘ کا مرتکب شخص صدارتی منصب پر فائز نہیں ہو سکتا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی حکومت کے خلاف تشدد پر اکسانے میں کردار ادا کرنے پر امریکہ کا آئین ریپلکن امیدوار کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکتا ہے۔فیصلے میں اکثریتی ججز نے لکھا کہ ’ہم آسانی سے اس نتیجے پر نہیں پہنچے۔ ہم ان بھاری سوالوں سے واقف ہیں جن کا اب ہمیں سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہمیں اپنے اس فرض کا بھی احساس ہے کہ بغیر کسی خوف یا کسی کا احسان لیے قانون کا اطلاق کروائیں۔ اور عوامی ردعمل سے اثرانداز ہوئے بغیر وہ فیصلے کریں جو قانون کی روشنی میں درست ہیں۔‘ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے عدالتی فیصلے کو ’ناقص‘ اور ’غیرجمہوری‘ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالتی فیصلے کا اطلاق اگرچہ ریاست کولوراڈو میں 5 مارچ کو ریپبلکن جماعت کے پرائمری مقابلوں پر ہوگا جب ریپبلکن ووٹرز صدر کے لیے اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے، تاہم اس کا اثر 5 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات پر بھی پڑے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق ریاست کولوراڈو میں اکثریتی ووٹ ڈیموکریٹ جماعت کو ہی پڑتے ہیں لہٰذا ٹرمپ کا مستقبل جو بھی ہو اس سے جو بائیڈن کے ووٹ بینک متاثر نہیں ہوگا۔ٹرمپ کے وکیل کا موقف ہے کہ کیپیٹل ہل میں ہونے والا ہنگامہ اس قدر سنجیدہ نوعیت کا نہیں تھا کہ وہ بغاوت کے زمرے میں آئے۔وکیل نے کیپیٹل ہل پر حملے والے دن ٹرمپ کے اپنے حامیوں کے لیے بیانات کے حوالے سے کہا کہ آزادی اظہار کا حق انہیں تحفظ فراہم کرتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ایرانی خواتین کئی شعبوں میں مردوں سے آگے- خامنہ ای
عالمی خبریں

ایرانی خواتین کئی شعبوں میں مردوں سے آگے- خامنہ ای

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 29, 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات!
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات!

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2026
سوڈان میں پھر سونے کی کان منہدم، 11 افراد کی موت
عالمی خبریں

سوڈان میں پھر سونے کی کان منہدم، 11 افراد کی موت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ ’ہش منی کیس‘ میں مجرم ثابت
عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ کے سفر سے گریز کریں – امریکہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی
عالمی خبریں

سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2026
دنیا کو امن کی ضرورت -جنرل انتونیو گوٹیرس
عالمی خبریں

دنیا کو امن کی ضرورت -جنرل انتونیو گوٹیرس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2026
Next Post
کیجریوال نے ای ڈی کے سمن کو غیر قانونی قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ضمانت کے حقدارکو قلیل مدت کے لیے ضمانت آئین کی دفعہ 21 کی خلاف ورزی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے سماعت

7 گھنٹے ago
پرویش ورما کے خلاف تھپڑ مارنے کی شکایت پر این سی آر درج

16 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार