• Home
جمعہ, جولائی 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘  کا بہار بندآج

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘ کا بہار بندآج

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

عازمین کا استقبال اور غلاف کعبہ پر بریفنگ کے لیے کسوہ فیکٹری میں نیا روبوٹ متعارف

حرمین شریفین کے امور کے ادارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک روبوٹ کی ویڈیو شائع کی ہے جو کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کا استقبال کرتا ہے

by Qaumi Tanzeem
جون 16, 2023
in عالمی خبریں
0
عازمین کا استقبال اور غلاف کعبہ پر بریفنگ کے لیے کسوہ فیکٹری میں نیا روبوٹ متعارف

الریاض: المسجد الحرام اور المسجد النبوی کے امور کے ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے سروس میں جدید ٹیکنالوجی کو فعال کرنے کے اعلان کے بعد سے حرمین شریفین میں مختلف مقامات پر روبوٹ کی آمد معمول بن گیا ہے۔ حرمین شریفین کے امور کے ادارہ نے اب اپنے اکاؤنٹ سے ایک روبوٹ کی ویڈیو شائع کی ہے جو کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کا استقبال کرتا ہے اور پھر غلاف کعبہ اور اس کی تیاری سے متعلق مکمل بریفنگ دیتا ہے۔

کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلافِ کعبہ کی تیاری کے امور کے عمومی صدر کے اسسٹنٹ انجینئر سلطان بن عاطی القرشی نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا کہ جدید ترین تکنیکی ذرائع اور بہترین مواد کو بروئے کار لا کر اور خانہ کعبہ کی عظیم حیثیت کی وجہ سے غلاف کی تیاری اور بُنائی کے لیے خصوصی اوزار تیار کیے جاتے ہیں۔ کعبہ کا غلاف جسے کسوہ بھی کہا جاتا ہے کو تیار کرنے کی اس فیکٹری میں روبوٹ کی آمد زیادہ سے زیادہ سمارٹ ٹیکنالوجی کے سفر کا آغاز ہے۔

یہ روبوٹ حجاج کرام کو ’’کسوہ‘‘ کی تیاری کے کنگ عبد العزیز کمپاؤنڈ کے مختلف حصوں کے متعلق وضاحت فراہم کرتا ہے۔ ان حصوں میں خانہ کعبہ کا کچھ سامان موجود ہے۔ بعض حصوں میں غلاف کعبہ کے پرانے ٹکڑے اور دیگر اجزا رکھے گئے ہیں۔

2021 میں سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک مربوط نظام متعارف کرانا شروع کیا اور بیت اللہ شریف کے زائرین اور حج یا عمرہ کے لیے آنے والوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجیز، اختراعات اور ڈیٹا کی دولت میں سرمایہ کاری کی۔

مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس کو لانا شروع کیا گیا۔ یہ روبوٹس المسجد الحرام میں عازمین حج کا استقبال کر رہے ہیں۔ آب زم زم تقسیم کرتے دکھائی دیتے ہیں اور بعض روبوٹ مقدس ترین مسجد میں جراثیم کشی پر مبنی صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

حج سیزن کے دوران بھی روبوٹس کام کر رہے ہیں۔ المسجد الحرام میں ایک قسم کا روبوٹ وہ ہے جو زمزم کے پانی کے 30 پیکٹ ایک چکر میں اور 10 منٹ سے بھی کم وقت میں تقسیم کرتا ہے۔ ایک روبوٹ مسلسل 8 گھنٹے کام کرتا ہے۔ اس روبوٹ کے کئی فائدے ہیں۔ یہ روبوٹ 20 سیکنڈ تک کھڑا رہتا ہے تاکہ بیت اللہ شریف کی مسجد میں آنے والا آرام سے پانی لے سکے۔ یہ روبوٹ لوگوں سے بھی نہیں ٹکراتا۔ اس روبوٹ کی حرکت رکاوٹ بھی نہیں بنتی۔

ایک روبوٹ سٹرلائزیشن روبوٹ ہے یہ پہلے سے طے شدہ نقشے اور 6 لیولز پر پروگرام کیے گئے خودکار کنٹرول سسٹم کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس روبوٹ میں بیٹری چارجنگ کی خصوصیت ہے۔ یہ انسانی مداخلت کے بغیر 5 سے 8 گھنٹے تک کام کرتا ہے۔

گزشتہ برس 2022 کے حج سیزن میں ایک روبوٹ متعارف کرایا گیا تھا جو طواف وداع کے دوران المسجد الحرام کے اندر حجاج کرام کو قرآن کریم کے نسخے تقسیم کر رہا تھا۔

حرمین شریفین میں ایک روبوٹ وہ بھی تھا جو آنے والوں کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہ گائیڈ روبوٹ حجاج کرام کو ان کے قانونی سوالوں کا فوری جواب دیتا ہے اور مختلف دینی معاملات میں رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔

مختلف زبانیں بولنے والے زائرین کی بڑی تعداد تک سروس پہنچانے کے لیے اس روبوٹ کو 11 زبانوں کی مدد سے ممتاز حیثیت دے دی گئی ہے۔ یہ روبوٹ عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، مالے، اردو، چینی، بنگالی اور ہاؤسا زبان پر عبور رکھتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
بی جے پی کی نفرت کی سیاست نے منی پور کو جلا کر رکھ دیا: راہل گاندھی

بی جے پی کی نفرت کی سیاست نے منی پور کو جلا کر رکھ دیا: راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

4 گھنٹے ago
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem