• Home
اتوار, اپریل 5, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    14 اپریل کے بعد ملے گابہار کو نیا وزیراعلیٰ

    نالندہ کے شیتلا مندر میں بھگدڑ، 8 عقیدت مندوں کی موت

    نالندہ کے شیتلا مندر میں بھگدڑ، 8 عقیدت مندوں کی موت

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    یہ فیصلہ دباؤ میں لیا گیا اور بہار کو ٹھگا گیا

    آپ ایک خاتون ہیں اورآپ کو کچھ نہیں معلوم۔نتیش کمار

    نتیش کمار کا قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ

    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے معاملے پر سیاست بدستور جاری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

قابل اعتماد، سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرانے کا مقصد حاصل

گزشتہ 9برسوں میں کئے گئے اہم کاموں اور حکومت کی حصولیابیوں کے تعلق سے پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی)کی ریسرچ یونٹ کی تحقیق

by Qaumi Tanzeem
جون 9, 2023
in قومی خبریں
0
قابل اعتماد، سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرانے کا مقصد حاصل

نئی دہلی (ای-میل)ہندوستان کے بجلی کے شعبے کی واضح طور پر کایا پلٹ ہوئی ہے جس کے ذریعہ ہندوستان کے عوام کو قابل اعتماد، سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرانے کا مقصد حاصل کیا گیا ہے ۔ یہ بات بجلی کے شعبے میں گزشتہ 9برسوں میں کئے گئے اہم کاموں اور حکومت کی حصولیابیوں کے تعلق سے پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی)کی ریسرچ یونٹ کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 9 برسوں کے دوران، بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافے اور بجلی تک رسائی کو وسعت دینے ، قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے اور اختراعی پالیسیوں کے نفاذ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پی آئی بی کی ریسرچ کے مطابق ایک سرسبز مستقبل کی طرف ہندوستان کے سفر کو عالمی طور پر تسلیم کیا گیا ہے ۔ پچھلے نو برسوں میں 175گیگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے اضافے کے ساتھ، ہندوستان بجلی کی کمی والے ملک سے فاضل بجلی والے ملک میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو استعمال کرنے کے ملک کے عزم نے یہ کارنامہ انجام دینے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ شمسی اور ہوا سے حاصل کی جانے والی توانائی کی صلاحیت کی قابل ذکر ترقی نے قابل تجدید توانائی کو اپنانے میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے ۔ آج، ہندوستان قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت میں عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے ، اس کی کل تنصیب شدہ بجلی کی صلاحیت کا 43 فیصدغیر فوسل توانائی کے ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ ریسرچ میں بجلی کے شعبے میں قابل قدر پیش رفت کے لئے اہم اسکیموں کے نفاذکا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔تحقیق کے دوران یہ پایا گیا کہ بجلی کی پیداوار اور سبھی کو بجلی فراہم کرانے کے لیے ہندوستان کے عزم نے اس کی کایا پلٹ کے واسطے ایک محرک قوت کا کام کیا ہے ۔پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ)کی پہل کامیابی کی علامت بن گئی ہے ، جس کے ذریعہ ملک کے ہر گاؤں اور ضلع کا احاطہ کرتے ہوئے ، ہرگھر تک بجلی پہنچانے کا ہدف حاصل کیا گیا ہے ۔ اس شاندار اسکیم کے تحت 25 ستمبر 2017 سے اب تک دیہی اور شہری علاقوں میں 2.86 کروڑ بغیر بجلی والے گھروں میں بجلی کے کنکشن فراہم کرائے گئے ہیں۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی(آئی ای اے )نے اس کو بجلی کی تاریخ میں دنیا بھر میں بجلی تک رسائی کی تیز ترین توسیع قرار دیا ہے ۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں بجلی کی دستیابی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، دیہی علاقوں میں 2014 میں تقریباً 12 گھنٹے بجلی آتی تھی، جبکہ اب روزانہ 22.5 گھنٹے آتی ہے اور شہری علاقوں میں تقریباً 24 گھنٹے بجلی دستیاب ہے ۔دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے معیار اور اس پربھروسے میں بہتری لانے کے لیے ، سال 2014میں دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) شروع کی گئی تھی۔ڈی ڈی یو جی جے وائی پروگرام کے تحت 28 اپریل 2018 کو 18,374 بغیر بجلی والے گاؤں کی بجلی کاری کرکے بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو مضبوط بناکر اور دیہی ہندوستان کے ہر کونے تک بجلی کی رسائی کو یقینی بناکر 100فیصد گاؤں کی بجلی کاری کا مقصد حاصل کیا گیا ہے ۔ ریسرچ میں یہ بھی سامنے آیاہے کہ توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینے میں حکومت کی کوششوں کے بھی قابل ذکر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اُنّت جیوتی بائی ایفورڈایبل ایل ای ڈیز فار آل (اجالا)اسکیم کے تحت، ایل ای ڈی بلب کی خریداری کی قیمت 2014 اور 2019 کے درمیان تقریباً 90 فیصد تک کم کی گئی، یہ قیمت 310 روپے سے گھٹاکر 39.90روپے کی گئی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 36.86 کروڑ سے زیادہ ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس پہل نے نہ صرف گھروں کے لیے بجلی کی لاگت کو کم کیا ہے بلکہ ایل ای ڈی بلب کی گھریلو مینوفیکچرنگ کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے جس سے ‘‘میک اِن انڈیا’’ مہم کو مدد ملی ہے ۔ نتیجے کے طور پر، ہندوستان نے سستی روشنی فراہم کرانے کے حل کو بڑے پیمانے پر اختیار کیا، جس سے توانائی کی کھپت کم ہوئی اور سرسبز ماحول پیدا کرنے میں تعاون کیا گیا ہے ۔ بجلی کی تقسیم کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے حکومت نے ری اسٹرکچرڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم(آر ڈی ایس ایس)جیسے اقدامات کو نافذ کیا ہے ۔آر ڈی ایس ایس نے ڈسکامس کے تقسیمی نقصانات کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے ، مالی سال 21۔2020 میں 21.5 فیصد سے گھٹ کر یہ نقصانات مالی سال22۔2021 میں 16.5 فیصد رہ گئے ہیں۔ یہ اقدامات تکنیکی اور تجارتی نقصانات کو کم کرنے ، میٹرنگ اور بلنگ کے نظام کو بہتر بنانے اور توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں۔ اسمارٹ گرڈز، جدید میٹرنگ انفراسٹرکچر اور ڈیمانڈ رسپانس میکانزم کے انضمام نے گرڈ کے استحکام کو بڑھایا ہے اور اس کی وجہ سے صارفین کو توانائی کی کھپت کافعال طور پر بندوبست کرنے کی سہولت حاصل ہوئی ہے ۔ ریسرچ کے دوران یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ سال 2014سے ہندوستان کے توانائی کے شعبے کی کایا پلٹ ترقی اور لچک کی ایک قابل ذکر کہانی ہے ۔ ہمہ گیر بجلی کاری، قابل تجدید توانائی کی تیز رفتار توسیع، تقسیم کے نظام میں بہتری اور توانائی کی کارکردگی میں اضافہ جیسی کامیابیوں کے ساتھ، ہندوستان نے دنیا کے لیے ایک متاثر کن مثال قائم کی ہے ۔ متعلقین کی شرکت کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کی وابستگی نے ملک کو پائیدار، سستی اور قابل اعتماد توانائی سے چلنے والے مستقبل کی جانب گامزن کیا ہے ۔ یہ سفر ابھی جاری ہے ، اس میں ہندوستان کے بجلی کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے اور ملک کے تمام شہریوں کے لیے ایک روشن، زیادہ خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے واسطے پائیدار سرمایہ کاری، اختراعات اور تعاون کلیدی رول ادا کریں گے ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گھریلو گیس سلنڈر کے تما م صارفین کے لئے 200روپے کی سبسڈی کا اعلا ن
قومی خبریں

رسوئی گیس کے بحران نے ہر طبقہ کو مشکل میں ڈال دیا -کانگریس

by Qaumi Tanzeem
اپریل 5, 2026
فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل
قومی خبریں

فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

by Qaumi Tanzeem
اپریل 4, 2026
عام آدمی پارٹی میں راگھو چڈھا  کی وفاداری اور ان کی سیاسی سرگرمیوں پر سوال
قومی خبریں

عام آدمی پارٹی میں راگھو چڈھا  کی وفاداری اور ان کی سیاسی سرگرمیوں پر سوال

by Qaumi Tanzeem
اپریل 3, 2026
کانگریس کے ذریعے 539لوک سبھا حلقوں کے لئے کوارڈینٹرس کی فہرست جاری
قومی خبریں

آئی اے ایس افسر رنکو سنگھ راہی کے استعفیٰ پر کانگریس کا سخت ردعمل

by Qaumi Tanzeem
اپریل 3, 2026
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

مولانا عبداللہ سالم کے ساتھ حراست میں مبینہ بدسلوکی

by Qaumi Tanzeem
اپریل 2, 2026
جیتن رام مانجھی نے نتیش کے بیٹے کا سیاست میں کیا استقبال
قومی خبریں

سوال پوچھے جانے کے دوران ایوان میں مانجھی کی عدم موجودگی پر اسپیکر کا  اظہار برہمی

by Qaumi Tanzeem
اپریل 2, 2026
Next Post
برج بھوشن کیخلاف تحقیقات 15جون تک مکمل ہو جائیں گی: انوراگ

برج بھوشن کیخلاف تحقیقات 15جون تک مکمل ہو جائیں گی: انوراگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

قاسم سلیمانی کی بھتیجی کو امریکہ چھوڑنے کا حکم

قاسم سلیمانی کی بھتیجی کو امریکہ چھوڑنے کا حکم

13 منٹس ago
گھریلو گیس سلنڈر کے تما م صارفین کے لئے 200روپے کی سبسڈی کا اعلا ن

رسوئی گیس کے بحران نے ہر طبقہ کو مشکل میں ڈال دیا -کانگریس

36 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem