کھونٹی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دو کروڑ خواتین کو لکھ پتی بنانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے چار امرت ستون ہیں۔وزیر اعظم نے چہارشنبہ کو برسا منڈا جینتی پر کھونٹی میں منعقدہ قبائلی گورو دیوس تقریب میں کہا کہ ہم جتنا ان چار ستونوں کو مضبوط کریں گے ، ترقی یافتہ ہندوستان کی عمارت اتنی ہی اونچی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چار امرت ستونوں میں پہلا ہندوستان کی خواتین، ہماری خواتین کی طاقت ہے ۔ دوسرا ہمارے کسان، ہمارے مویشی پالنے والے ، ہمارے مچھلی پالنے والے ، ہمارے ان داتا۔ تیسرا۔ ہندوستان کے نوجوان، ہماری نوجوان طاقت اور چوتھا، ہندوستان کا متوسط طبقہ، ہندوستان کے غریب ہیں