بھوپال: مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع کے بڑا ملیہرا اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے بی جے پی کے امیدوار پردومن سنگھ لودھی کی بیوی کے خلاف ووٹروں میں نوٹ تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے شکایت کے بعد معاملہ درج کر لیا ہے۔
گل گنج پولیس تھانہ میں درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کی صبح بی جے پی کے امیدوار پردومن سنگھ لودھی کی بیوی نے کارتک اسنان کرنے والی خواتین کو گرام دیواستھان گوال بابا کھاندیا میں بطور تحفہ سامان اور سو سو روپے تقسیم کئے ہیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس کی جانچ کی گئی